BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 March, 2006, 05:47 GMT 10:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موہالی ٹیسٹ میں انڈیا کی فتح
سہواگ
سہواگ نے دوسری اننگز میں 76 رن بنائے
موہالی ٹیسٹ میں انڈیا نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ کے آخری دن انڈیاکو فتح کے لیئے 145 رن کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انڈین سپنر انیل کمبلے کو میچ میں نو وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انڈیا کی جانب سے وریندر سہواگ نے نصف سنچری سکور کی اور 76 رن پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان راہول ڈراوڈ نے بھی 42 رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ آؤٹ ہونے والے واحد انڈین کھلاڑی وسیم جعفر تھے جو 17 رن بنا کر ہوگارڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 145 رنز کا ہدف ملا تھا۔میچ کے آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز ایک سو بارہ رن پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تھی اور اس کی چھٹی وکٹ مجموعی سکور میں چار رن کے اصافے کے بعد اس وقت گری جب گیرئینٹ جونز کو مناف پٹیل نے بولڈ کر دیا۔ بعد میں آنے والے انگلش بلے بازوں میں سے سٹیو ہارمیسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا۔ ہارمیسن تیرہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مناف پٹیل نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ کیے

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں کپتان اینڈریو فلنٹاف اور این بیل کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنعریاں کسور کیں۔ اینڈریو فلنٹاف آؤٹ ہونے والے آخری انگلش کھلاڑی تھے۔

بھارت کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر مناف پٹیل نے دوسری اننگز میں چار انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے اور اس طرح میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

موہالی ٹیسٹ کا پہلے دودن کا کھیل بارش اور کم روشنی کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 300 جبکہ انڈیا نے338 رن بنائے تھے۔

انڈیا،انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اٹھارہ سے بائیس مارچ تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم: اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، این بیل، پال کولنگ ووڈ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر۔

انڈین ٹیم: وریندر سہواگ، وسیم جعفر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، انیل کمبلے، پیوش چاؤلہ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور مناف پٹیل۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد