’یہ ایک شاندار کیریئر کا آغاز ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی تیز بالر مناف پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پہلے ہی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی ایک شاندار کیرئر کا نقطۂ آغاز ثابت ہو گی۔ انگلینڈ کے خلاف اپنے کیرئر کے پہلے ٹیسٹ میں مناف پٹیل نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس پر مناف کا کہنا ہے کہ ’وکٹ تیز بالروں کی مدد کر رہی تھی اور پہلی اننگز میں فلنٹاف اور پیٹرسن کی وکٹیں بہت خاص تھیں‘۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بائیس سالہ مناف نے بتایا کہ’ میں اب اس وقت تک اپنے ملک کے لیئے کھیلنا چاہتا ہوں جب تک مجھ میں ہمت ہے‘۔ بھارتی گجرات کے چھوٹے سے قصبے اکار سے تعلق رکھنے والے مناف پٹیل کی تربیت چنئی میں ایم ار ایف پیس فاؤنڈیشن کے کیمپ میں سابق بھارتی بالر ٹی اے شیکھر اور آسٹریلین فاسٹ بالر ڈینس للی نے کی۔ ڈینس للی نے ہی سنہ 2003 میں مناف پٹیل کو بھارت کا تیز ترین بالر قرار دیا تھا۔ مناف کے کوچ سابق بھارتی بالر ٹی اے شیکھر کا کہنا ہے کہ’ جب وہ پہلی مرتبہ اکیڈمی آیا تو اس کے پاس ایک فاسٹ بالر کا جسم اور رفتار تو تھی مگر اس کا رن اپ متوازن نہیں تھا۔ ہم نے کچھ چیزوں پر کام کیا۔ اس کی فٹنس بڑھی اور بالنگ ایکشن اور رننگ تکنیک تبدیل کروائی گئی‘۔ اس سلسلے میں مناف کا کہنا ہے کہ ’پیس فاؤنڈیشن نے بطور بالر میری صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا‘۔ اب جبکہ بھارت کی پیس بیٹری میں شامل چار بالر عرفان پٹھان، مناف پٹیل، سری سانتھ اور آر پی سنگھ تیئیس سال کے ہیں اور مستقبل میں بھارت کے لیئے اہم اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں پرفارمنس سے پرامید ہوں: مناف25 February, 2006 | کھیل موہالی ٹیسٹ میں انڈیا کی فتح 13 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||