BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 February, 2004, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم آج پہنچ رہی ہے

کبڈی کے مقابلے
کبڈی کے مقابلے دونوں ممالک کے پنجاب میں بہت مقبول ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے شا ئقین کرکٹ جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان مارچ میں ہونے والی ٹیسٹ میچوں کی سیریز دیکھنے کے لئے بے چین ہیں اور شدت سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والی بھارتی کرکٹ بورڈ کی جا ئزہ کمیٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں تو دوسری طرف دونوں ملکوں کی قومی کبڈی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہونے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔

ابھی تک تو یہی طے نہیں ہوا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں کہ کبڈی کے ایشیائی چمپیئن بھارت کی ٹیم کبڈی کے دس مقابلوں کی پرائز منی سیر یز کھیلنے کے لئے جمعہ (آج) تیرہ فروری کو لاہور پہنچ رہی ہے

بھارت کی کبڈی ٹیم لاہور میں ایک دن قیام کے بعد چودہ فروری سے لاہور ہی میں کبڈی کے ایک مقابلے سے اپنے دورے کا آغاز کرے گی۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع اور اسلام آباد اور مردان میں بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان پرائز منی سیر یز کے مقابلے بھی ہوں گے۔

کبڈی کی بھارتی ٹیم اپنے دورے کا اختتامی اٹھائیس فروری کو فیصل آباد میں کھیلےگی جبکہ اس سے قبل دیگر اضلاع، ساہیوال، وہاڑی، رحیم یار خاں، بہاول نگر اور مردان شامل ہیں وہاں کھیلے جائیں گے۔

ضلعی رابطہ افسر (ڈی سی او) وہاڑی محمد امتیاز تاجور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی ٹیم کا ایک مقابلہ سترہ فروری کو وہاڑی ہوگا۔

انہوں نہے کہا کہ اس موقع پر یہاں ہر ممکن اور خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کبڈی کہ یہ مقابلے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لائیں گے۔

اس سیریز میں مقابلے جتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے اور جیت نہ سکنے والی ٹیم کو تیس ہزار روپے بطور انعام دئیے جا ئیں گے۔

یہ مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لئے اسٹیڈیم میں داخلہ مختلف ہو گا۔

کبڈی کا کھیل پاکستان اور بھارت کے دیہی علاقوں میں بے حد مقبول ہے اورخصوصاً دونوں طرف کے پنجاب میں دیہات کے لوگ اس کھیل کو انسانی قوت کے امتحان اور مردانہ وجاہت سے تعبیر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد