گریگ چیپل مستعفی ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی کوچ گریگ چیپل نے بدھ کو ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی اور شدید تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ گریگ چیپل کا کنکٹریکٹ اس سال مئی میں ختم ہو رہا تھا۔ انڈیا کے کرکٹ بورڈ کو لکھے ایک خط میں انہوں نے نجی وجوہات کو استعفیٰ کا سبب بتایا ہے۔ واضح رہےکہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا سے شکست کے بعد انڈین ٹیم سپر ایٹ میں نہ پہنچ سکی اور پہلے ہی راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی۔ گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ وہ اپنا عہدہ نجی وجوہات اور ذاتی مسائل کے باعث چھوڑ رہے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں انہیں انڈین ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں انڈین ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں کہ جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے درپیش چیلنجز کا انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سٹاف اور فیملی خاص طور پر اپنی اہلیہ کا ذکر کرنا چاہیں گے کہ جن کے بغیر شاید وہ یہ سب نہیں کر پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گریگ چیپل 48 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے مئی 2005 میں انڈیا کے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ | اسی بارے میں تربیت نہیں جذبے کی کمی ہے: چیپل11 May, 2004 | کھیل ’باب وولمر پاکستان کوسمجھ گئے‘05 August, 2004 | کھیل چیپل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں15 June, 2005 | کھیل چیپل اورگنگولی میں وقتی سمجھوتہ 27 September, 2005 | کھیل غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل کوچ گریگ چیپل کی پٹائی 22 January, 2007 | کھیل چیپل اور کھلاڑیوں میں رسہ کشی04 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||