BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 January, 2007, 12:19 GMT 17:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوچ گریگ چیپل کی پٹائی
کریگ چیپل
گریگ چیپل اور بھارتی کرکٹ شائقین میں پہلے بھی رشہ کشا ہوئی ہے
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گریگ چیپل کے ساتھ ریاست اڑیسہ کے بھونیشور ہوائی اڈے کے باہر ایک شخص نے مارپیٹ کی ہے اور انہیں دو چپت مارے ہیں۔

پولیس کے مطابق جس وقت گریگ چیپل ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوائی اڈے سے نکل رہے تھے اسی وقت بھیڑ سے ایک شخص تیزی سے نکل کر آیا اور اس نے ان کے پیٹھ پر دو ہاتھ مارے۔

پولیس نے اس شخص کوگرفتار کر لیا ہے اس کا تعلق مقامی سیاسی جماعت ’کلنگ سینا‘ سے بتایا گیا ہے۔

’کلنگ سینا‘ کے کارکنان اڑیسہ کے بعض کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ حملے میں چیپل کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔

یہ وقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خفیہ پولیس کے مطابق بعض کشمیری شدت پسند کٹک میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

خفیہ پولیس کی اطلاعات کے بعد کٹک اور بھونیشور میں کھلاڑیوں کے ہوٹل اور سٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھونیشور کےڈائریکٹر جنرل آف پولیس یوگیش کھورینیہ نے بتایا ’پولیس نے ہوٹل اور سٹیڈیم میں تین سطح پرسیکورٹی انتظام کیا ہے اور حفاظتی انتظامات ہر طرح کے صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ ‘

کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلہ نے چیپل پر حملے کے بعد اڑیسہ میں حفاظتی انتظامات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سابق کرکٹ کوچ سندیپ پاٹل نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی بات کرتے ہوئے چیپل پر حملے کی مذمت کی ہے۔’یہ بہت شرمناک واقعہ ہے چیپل ملک کے مہمان ہیں اور ان کی ہر حال میں عزت کی جانی چاہیئے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد