گریگ چیپل، نئے بھارتی کرکٹ کوچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی گریگ چپل کو بھارت کی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا ہے۔ گریگ چپل جون کے پہلے ہفتے میں کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔انہیں اس عہدے پر آئندہ دو برس کے لیے مقرر کیا گيا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ نیوزی لینڈ کے جان رائٹس کر رہے تھے۔ان کی معیاد گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی۔ بورڈ نے اس عہدے کے لیے چار سابق بڑے کھلاڑیوں کوانٹرویو کے لیے دلی بلایا تھا۔ ان میں آسٹریلیا کے گریگ چپل اور ٹام موڈی، ویسیٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز ڈیزمینڈ ہینز اور ہندوستان کی طرف سے مہندر امرناتھ شامل تھے۔ کسی ایک امیدوار کے انتخاب کے لیے کرکٹ بورڈ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ گزشتہ کل کمیٹی کے سامنے ان چاروں امیدواروں نے اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا تھا۔ تمام امور پر غور وفکر کے بعد گریگ چپل کو نیا کوچ بنایا گيا ہے۔ اس پورے عمل کے دوران یہ بات کہی جارہی تھی کہ کوچ کے لیے چاروں امیدواروں میں بہت صلاحیت ہے۔ لیکن انتخاب کسی ایسی شخصیت کا ہونا چاہیے جس کی کارکردگی اور قد ہندوستانی کھلاڑیوں کے مقابلے بہتر ہو۔ ان شرائط کے مطابق کوچ کی دوڑ میں گریگ چپل کا نام سب سے آگے بتایا جارہا تھا۔ لیکن خبریں یہ تھیں کھلاڑیوں کی نظر میں ٹام موڈی سب سے پسندیدہ تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||