BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 10:54 GMT 15:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیپل اور کھلاڑیوں میں رسہ کشی

پوسٹر
چھ اپریل کو کرکٹ بورڈ کی میٹنگ میں ٹیم کی کار کردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائےگا
ابتدائی مرحلے میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم اب کوچ گریگ چیپل اور بعض نامور کھلاڑیوں کے درمیان الزامات کے تبادلے کا شکار ہوتی نظر آ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا میں گریگ چیپل کے حوالے سے بعض بیانات کے بھی کافی تذکرے ہیں۔ چیپل نے سینئر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ’بعض سینئر کھلاڑیوں کے مافیا نے بھارتی کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا ہے۔‘

دوسری جانب بعض سینئر کھلاڑیوں نے یہاں تک کہا ہے کہ اگر کوچ نے سارے الزامات ان پر ڈالنے کی کوشش کی تو وہ بھی کوچ کے متعلق اپنی رائے رکھیں گے۔ یہ بیان بازیاں کھل کر نہیں بلکہ قریبی ذرائع کے حوالے سے ہورہی ہیں۔

سٹار بلے باز سچن تندولکر نے بھارتی کوچ گریگ چیپل کے کچھ بیانات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دل و جان سے کرکٹ کی آبیاری کی ہے اور کسی شخص نے بھی ان کے رویے پر کبھی انگلی نہیں اٹھائی۔

سچن تندولکر نے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ’ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں، ہمیں احساس ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے اور ٹیم کی حیثیت سے ہم اس کے ذمہ دار ہیں، لیکن تکلیف دہ بات یہ ہے کہ کوچ ہمارے برتاؤ پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں۔‘

شکست کی ذمہ داری قبول
 ہمیں احساس ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے اور ٹیم کی حیثیت سے ہم اس کے ذمہ دار ہیں
تندولکر

انہی بیانات کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرنجن شاہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی کارکردگی کے متعلق کوچ یا کسی کھلاڑی کو میڈیا میں بیان بازی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

نرنجن شاہ نے کہا کہ ان معاملات پر غور و فکر کے لیے چھ اور سات اپریل کو بورڈ کی میٹنگ ہوگی، جس میں ٹیم کی کار کردگی کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔

ذرائع ابلاغ میں دونوں طرف سے جاری بیانات کا اگر جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ کوچ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان زبردست رسہ کشی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت اور طول پکڑ گیا جب کوچ گریگ چیپل کے بھائی ایئن چیپل نے ایک بیان میں سچن تندولکر کو کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا۔

این چیپل کے بیان پر کرکٹ کے حلقوں میں یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ کیا سچن کو واقعی کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔

سچن تندولکر کے مکان پر آج کل سخت پہرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پورے معاملے سے وہ اس قدر مجبور محسوس کر رہے ہیں کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

گریگ چیپل نے بیان دیا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے مافیا نے بھارتی کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا ہے

ٹیم کی واپسی کے بعد سے بیشتر کھلاڑی خاموش اور لاپتہ ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد صرف راہل ڈراوڈ کو ساحل سمندر پر بیوی بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

کئی کھلاڑیوں کے مکان پر سخت پہرہ ہے اور سچن بھی ممبئی کے اپنے مکان سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ فی الوقت ان کے وہ اشہارات بھی ٹی وی پر نہیں چل رہے ہیں جس میں وہ اکثر کوئی نہ کوئی چیز بیچتے نظر آتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق چھ اپریل کو بورڈ کی میٹنگ میں سیلکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسرکر اور راہل ڈراوڈ بھی حصہ لیں گے۔

ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی جس میں ٹیم کی کار کردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائےگا۔

انڈین کرکٹ لیگ
بھارت میں نجی چینل کی کرکٹ لیگ
انیل کمبلےخواب پورا نا ہوسکا
انیل کمبلے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر
نقصان کس کس کا؟
اشتہاری کمپنیوں کو بھاری نقصان کا اندیشہ
انضمام الحقسبینا میں شبینہ
ہند و پاک کرکٹ کا ’سیاہ‘ سنیچر
گریگ چیپلچیپل سے مار پیٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ چیپل کی پٹائی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد