شکست پر بھارتی شائقین برہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پورٹ آف سپین میں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں نسبتاً کمزور سمجھے جانے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی ایک یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ملک کے بعض شہروں میں سڑکوں پر مظاہرے کیے گئے اور کھلاڑیوں کے پوسٹر جلائے گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست کو ملک کے عوام آسانی سے قبول نہیں کر پا رہے۔ ہندوستان کے سبھی سورما کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف نا کام ر ہے ہیں اور پوری ٹیم 191 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں کرکٹ شائقین نے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے زیر تعمیر گھر پر پتھر پھینکے، جس کے بعد وہاں پولیس تعینات کرنا پڑی ہے۔
بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھی ماحول مایوسی سے بھرا ہوا تھا اور لوگ سٹرکوں پر نکل آئے اور ٹیم کے کوچ گریگ چیپل اور کپتان راہول دراوڈ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے ایک شائق انکت ملک کا کہنا تھا ’بھارت نے جس مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اس پر ہمیں افسوس ہے، لیکن پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی اتنی شاندار کارکردگی پر ہم حیران ہیں اور خوش بھی‘۔ احمدآباد میں بھی عوام کا غصہ سڑکوں پر امڈ آیا اور لوگوں نے بعض کھلاڑیوں کے پوسٹر جلائے۔ ایک طالبعلم امن وشیشٹ نے کہا ’ہندوستانی کرکٹر امیر ہیں اور وہ کھیل کی بجائے صرف اشتہاروں پر ہی دھیان دیتے ہیں‘۔ کرکٹ کے بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ورندر سہواگ کو ٹیم میں شامل کرنا ہی ایک غلط فیصلہ تھا اور ٹیم میں عرفان پٹھان کو جگہ دینی چاہیے تھی۔ ایک شائق کا کہنا تھا کہ اب تجربات کا وقت نہیں ہے اور ٹیم کو منظم ہو کر بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پھر بھی ایک طبقہ جیت کی امید لگائے ہوئے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان اگلے میچ میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے تو باقیماندہ میچ جیت سکتی ہے۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش کی تاریخی جیت17 March, 2007 | کھیل کرکٹ کا ’سیاہ‘ سنیچر18 March, 2007 | کھیل انڈیا، ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ09 March, 2007 | کھیل انڈین ٹیم کے لیے کمانڈوز جائیں گے02 March, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||