نجی چینل کی انڈین کرکٹ لیگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ایک نجی نشریاتی ادارہ زی ٹی وی چلانے والے ایسل گروپ نے انڈین کرکٹ بورڈ کے متوازی کرکٹ لیگ یا مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ کے مقابلے کرانے کا اعلان ایسل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندر نے منگل کو نئی دہلی میں کیا۔ یہ مقابلے جو انڈین کرکٹ لیگ کے نام سے شروع کیئے جائیں گے ان میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر ٹیم چار بین الاقوامی کھلاڑیوں، دو انڈین کھلاڑیوں اور آٹھ نوجوان یا نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ ہر ٹیم کو کوچ بھارت سے تعلق رکھنے والا کوئی سابق کھلاڑی ہو گا۔ انڈین کرکٹ لیگ کو شروع کرنے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ اس رقم سے بھارت کے مختلف شہروں میں کرکٹ اکیڈمیاں بھی کھولی جائیں گی جو ایک قومی سطح کے نیشنل ڈائریکٹر کے تحت ہوں گی اور وہ نیشنل ٹیلنٹ بنچ تشکیل دے گا۔ انڈین کرکٹ لیگ کا آغاز جولائی اور اگست میں کردیا جائے گا اور ابتدا میں ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے گا اور آگے چل کر یہ ٹیم پچاس اووروں کے ایک روزہ میچ کھیلیں گی۔ سبھاش چندر کے اعلان کے مطابق آئندہ تین سالوں میں اس میں سولہ ٹیمیں شامل کر لی جائیں گی۔ سبھاش چندر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ کے متوازی کوئی لیگ شروع نہیں کر رہے بلکے ان کا مقصد ملک میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنا اور نکھارنا ہے۔ | اسی بارے میں ورلڈ کپ کی خبریں اور فیچر07 March, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز: کرکٹ کا جوڑ توڑ03 April, 2007 | کھیل کرکٹ کے مین آف دی میچ ڈی جے03 April, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز: کرکٹ کا جوڑ توڑ03 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||