انڈیا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں سلو اوور کرانے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے راہول ڈرواڈ کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف اننگز میں زیادہ سلو اوور کرانے اور مقررہ وقت سے ایک اوور زیادہ کا وقت لینے پر یہ سزا سنائی۔
آئی سی سی کے اوور ریٹ کے متعلق قوانین کے مطابق جو ٹیم مقررہ وقت میں جتنے اوور کم کروائے گی، پانچ فیصد فی اوور کے حساب سے اس ٹیم کی میچ فیس کاٹ لی جائے گی جبکہ کپتان کو یہ جرمانہ دوگنا ادا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے راہول ڈراوڈ کو میچ فیس کا دس فیصد بطور جرمانہ دینا ہو گا جبکہ بقیہ کھلاڑی اپنی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ دیں گے۔ سلو اوور ریٹ کا معاملہ آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے سیکشن جے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور اس حوالے سے میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور اس پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ |
اسی بارے میں سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل ون ڈے کی’سب سے بڑی شکست‘19 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘25 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||