نئے کوچ کے لیے روی شاستری کا نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
توقع کی جا رہی ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روی شاستری کو ٹیم کے اگلے ماہ بنگلہ دیش کے دورے کے لیے بطور کوچ اور مینیجر مقرر کر دیا جائے گا۔ انڈین کرکٹ کے بڑوں کی دو روزہ میٹنگ میں انڈین ٹیم کے سابق کپتانوں نے 44 سالہ شاستری کے حق میں فیصلہ کیا۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے اہلکاروں کے مطابق شاستری نے بورڈ کی تجویز پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سنیچر تک ان کی تقرری کی تصدیق ہو جائے گی۔ شاستری نے انڈیا کی طرف سے 80 ٹیسٹ میچوں میں 3,830 رنز بنائے اور 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 150 ایک روزہ میچ بھی کھیلیں ہیں۔ وہ ایک میچ میں انڈیا کے کپتان بھی رہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے 1992 میں ریٹائر ہونے کے بعد ٹیلی وژن کمنٹیٹر کے طور پر نام کمایا۔ روی شاستری نے 1985 میں ایک فرسٹ کلاس میچ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کت شہرت کمائی۔ گیری سوبر کے بعد وہ دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ انڈیا مستعفی ہونے والے کوچ گریگ چیپل کی خدمات بھی بطور مشیر حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’بطور کوچ انہیں احساس ہے کہ وہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار ہیں۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ گریگ چیپل نے انڈین ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور اسے بہتر بنانے کے مشورے دیے ہیں۔ چیپل نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے اور فٹنس پر توجہ دینے زور دیا تاکہ فیلڈنگ اور وکٹ کے درمیان رننگ میں بہتری لائی جا سکے۔ بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے سابق کپتانوں میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور منصور علی پٹودی شامل تھے۔ | اسی بارے میں انڈیا چیپل کے نئے کردار کا متمنی 06 April, 2007 | کھیل بھارتی کوچ کے لیے بڑے نام06 May, 2005 | کھیل ’گیند صحیح جگہ پڑتی رہی اور بس‘16 March, 2007 | کھیل ظہیر عباس اور بھارتی سپنرز02 January, 2006 | کھیل پاک بھارت ٹیسٹ کرکٹ، تاریخ کے آئینے میں06 March, 2005 | کھیل کوچ گریگ چیپل کی پٹائی 22 January, 2007 | کھیل ’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ 22 July, 2006 | کھیل ’سہواگ کو تنبیہہ نہیں کی گئی‘10 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||