’گیند صحیح جگہ پڑتی رہی اور بس‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کے نویں عالمی کپ کے چوتھے دن ہالینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقہ کے بلےباز ہرشل گبز نے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بین لاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران ایک اوور میں چھ چھکے لگائے گئے ہوں۔ گبز نے یہ کارنامہ اننگز کے تیسویں اوور میں ڈان وین بنج کی بالنگ پر سر انجام دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گبز ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ہرشل گبز نے اس میچ میں صرف چالیس گیندوں پر 72 رن کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران کل 18 چھکے لگے جو بذاتِ خود ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کارکردگی پر ہرشل گبز کا کہنا ہے’یہ میری اب تک بہترین کارکردگی ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں لگاتار چھ چھکے لگاؤں گا لیکن جب دن آپ کا ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے‘۔ گبز نے بتایا’ پہلے تین چھکوں کے بعد میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے لیکن میں نے جارحانہ انداز اپنانے کی بجائے یہ دیکھا کہ بالر کیا کرتا ہے۔ میں اپنی کریز میں رہا اور خوش قسمتی سے گیند صحیح جگہ پڑتی رہی‘۔ ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز نے 1968 میں سرانجام دیا تھا جب انہوں نے ناٹنگھم شائر کی جانب سے ایک کاؤنٹی میچ میں کھیلتےہوئے گلمورگن کے میکلم نیش کو چھ چھکے لگائے تھے۔ اس کے بعد انڈین کھلاڑی روی شاستری نے یہی کارکردگی 1984 میں بمبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بڑودہ کی خلاف دہرائی تھی۔ | اسی بارے میں گبز کے چھکے، کیلیس کی سینچری16 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کی خبریں اور فیچر07 March, 2007 | کھیل عالمی کرکٹ کپ کی تصاویر07 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||