BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 November, 2003, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم کو شکست
بھارت اور نیوزی لینڈ
بھارتی کھلاڑی محمد کیف کی اچھی کارکردگی

بھارت کے شہر کلکتہ میں جمعرات کو نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک روزہ ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

بھارت کی اس شکست کے بعد میزبان ٹیم کی فائنل میں پہنچنے کی امید ختم ہو گئی ہے اور امید ہے کے اب آخری معرکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی اس کامیابی میں کریگ میکمیلن اور اسکاٹ سٹائرس نے اہم کردار ادا کیا اور بالترتیب بیاسی اور اڑسٹھ رن بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو ستائیس رن بنائے اور دو سو چھالیس کا ہدف سنتالیس اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

بھارت کی اننگز میں محمد کیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چونسٹھ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈئرل ٹفی اور سٹائرس نے تین تین وکٹ حاصل کیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ابتدائی اوورں ہی میں بھارت کے اہم بلے باز سچن تنڈولکر چودہ رن پر آوٹ ہو گئے۔

تاہم محمد کیف نے جم کر کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں وی وی ایس لکشمن کے ساتھ مل کر پچاس رن بنائے۔

بھارت نے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی تھیں اور پرتھوی پٹیل، انیل کمبلے اور وریندر شیواگ کی جگہ لکشمن ، ہیمانگ بدانی اور مرالی کرتک کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

پیر کے روز نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف میچ ہارگیا تھا جس کے دوران نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کرس کیرنز زخمی ہوگئے تھے۔کرس آج کے میچ میں شرکت نہیں کرسکے ۔

فائنل تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ دو میچ جیتے اور آسٹریلیا بھارت کو شکست دے دے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ نے اس ہفتہ بھارت کی پچوں کے معیار پر شدید تنقید کی تھی تاہم بھارتی کپتان نے اس بحث میں شامل ہونا مناسب نہیں سمجھا۔

بھارتی ٹیم کے انیل کمبلے اپنے والد کی وفات کے باعث میچ میں شریک نہیں ہوسکتے۔ تاہم ٹیم میں اشیش نہرا کی شمولیت بھارت کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس سے قبل وہ ان فٹ تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد