میرپور: بنگلہ دیش کو فالو آن کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں محض اٹھاون رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا نے صرف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 610 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کر دی تھی۔ یوں دوسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش 552 رنز کے خسارے میں ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ انڈیا کی پہلی اننگز کی خاص بات چار سینچریاں تھیں۔ کارتھک (129) جعفر (138)، راہول راوڈ (129) اور سچن تندلکر کے 122 ناٹ آؤٹ کے سکور کی بدولت انڈیا دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد چھ سو رنز سے زیادہ کا مجموعی سکور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل جعفر کو ایک سو اڑتیس رنز بنا کر زخمی ہونے کے بعد میدان سے جانا پڑا تھا۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر شکیب الحسن 30 رنز پر کھیل رہے تھے اور وکٹ کی دوسری جانب محمد شریف تھے جنہوں نے ابھی کوئی رنز نہیں بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم: انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، گوتھم گھمبیر، کارتھک، یوراج سنگھ، مونگیا، پور، ظہیر خان، پٹیل، پیوش چاؤلہ۔ | اسی بارے میں تندولکر کو چوٹ لگ گئی02 May, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری07 April, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار01 January, 2007 | کھیل انڈیا نے میچ اور سیریز جیت لی17 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||