BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 May, 2007, 22:04 GMT 03:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تندولکر کو چوٹ لگ گئی
تندولکر اور ٹیم کے فِزیو جان گلوسٹر
تندولکر اور ٹیم کے فِزیوتھراپسٹ جان گلوسٹر
بھارت کے بلے باز سچن تندولکر بنگلہ دیش کے دورے سے پہلے پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیم کے مینجر سریندر بھاوے نے بتایا ہے کہ تندولکر کے دائیں پیر میں موچ آگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پیر پر برف لگائی گئی اور امکان ہے کہ انہیں مزید ایکس رے اور دیگر ٹیسٹ کرانے پڑیں۔ تاہم مینیجر کا کہنا تھا کہ تندولکر کی چوٹ معمولی معلوم ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تندولکر کو چوٹ اس وقت لگی جب وہ شانتاکمارن سریسنتھ کی ایک باؤنسر کو کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ٹیم کے فِزیوتھراپسٹ نے چوٹ کا جائزہ لیا جس کے بعد تندولکر لنگڑاتے ہوئے ڈریسنگ روم واپس روانہ ہو گئے۔

 خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے گوشت اور تلی ہوئے اشیا کھانے پر پابندی ہے۔

بھارتی ٹیم کا کلکتہ میں منعقد یہ تربیتی کیمپ ایک ہفتے کی مدت کا ہے۔ ٹیم پیر سات مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ راہول ڈراوڈ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں اور روی شاستری ٹیم کے کوچ ہیں۔ تندولکر کو اس دوے پر صرف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ کلکتہ کے ایّن گارڈنز میں ہو رہا ہے

ادھر خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں پر گوشت اور تلی ہوئی اشیا کھانے کی پابندی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار رتناکر شیٹی نے اس سلسلے میں کہا ’ ہر دورے پر کھلاڑیوں کے لیے کھانے پینے کی پابندیا ہوتی ہیں کیونکہ ان کے لیے ایک ’ڈائٹ چارٹ‘ بنائی جاتی ہے۔

اے پی کے مطابق کطلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ گرل کی ہوئی مرغی، ابلے ہوئے انڈے پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش کریں۔

سچن تندولکر تندولکر کا آپریشن
سچن تندولکر کا لندن میں کہنی کا آپریشن ہوا ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد