تندولکر،گانگولی ون ڈے ٹیم سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سچن تندولکر اور سورو گانگولی کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں کھیلے جانی والی دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل اس سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز ممبئی میں کیا گیا۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری نرجن شاہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ’بعض سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔‘ ان کھلاڑیوں میں سچن تندولکر اور سورو گانگولی کے علاوہ عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ اور اجیت اگرکر شامل ہیں۔ سچن تندولکر اور سورو گانگولی کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ اجیت اگرکر اور ہر بھجن سنگھ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ عرفان پٹھان کو اس دورے کے لیے بنائی گئی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ورندر سنگھ سہواگ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آر پی سنگھ اور دنیش مونگیا ، گوتم گمبھیر کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ منوج تیواری کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم سات مئی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم اپنا پہلا میچ دس مئی کو کھیلے گی۔ اس کے علاوہ بارہ اور پندرہ مئی کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 18 اور دوسرا ٹیسٹ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ٹیم : ٹیسٹ ٹیم: | اسی بارے میں کھلاڑیوں کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق07 April, 2007 | کھیل اشتہاری کمپنیوں کو نقصان کا اندیشہ27 March, 2007 | کھیل شکست پر بھارتی شائقین برہم18 March, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا سے میچ چھین لیا11 February, 2007 | کھیل وریندر سہواگ کی ٹیم میں واپسی03 February, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||