کھلاڑیوں کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سچن تیندولکر اور یو راج سنگھ کو میڈیا میں بیان بازی کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔ سینچر کے روز بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے بارے میں چند انتہائی اہم فیصلے کئے۔ بورڈ کے مطابق راہول دراوڑ بنگلہ دیش جانے والی ٹیم کے علاوہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے دورے میں کپتان رہیں گے۔ بنگلہ دیش جانے والی ٹیم کے مینجر روی شاستری ہوں گے۔ بورڈ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے دراوڑ کے کہنے پر ٹیم میں روبن سنگھ کو فیلڈنگ اور ویکٹیش پرساد کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش جانے والی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہوں گے۔ بورڈ نے اپنے ایک اور اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی تین سے زیادہ اشتہارات میں کام نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ کوئی بھی کمپنی کسی بھی کھلاڑی سے دو سے زیادہ اشتہارات نہیں کروائے گی۔ کھلاڑیوں کو کسی ٹی وی چینل یا کسی بھی اخبار سے کسی طرح کا معاہدہ کرنے کا بھی اختیار نہیں دیا گیا۔
بورڈ نے یہ واضح کیا ہے کہ اب ٹیم میں کوئی سینئر یا جونئیر کھلاڑی نہیں ہو گا۔بورڈ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایسوسی ایشن نہیں ہے۔ یہاں کھلاڑی کی کارکردگی کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ بورڈ نے مستقل طور پر ایک میڈیا مینجر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی کھلاڑی براہ راست میڈیا سے بات نہ کرے۔ بورڈ نے ریاست کی دیگر کمیٹیوں کو سن دو ہزار نو تک اپنی اکیڈمی بنانے کے لیے کہا ہے۔ اس وقت صرف ریاست بنگلور میں ان کی اپنی اکیڈمی ہے۔ بورڈ نے کرکٹ مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ زون کی بنیاد پر انتخابی کمیٹی میں ممبران کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘25 March, 2007 | کھیل بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری07 April, 2007 | کھیل انڈیا چیپل کے نئے کردار کا متمنی 06 April, 2007 | کھیل چیپل اور کھلاڑیوں میں رسہ کشی04 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||