BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 April, 2007, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی کپ: آئرلینڈ کی ’مستقل مزاجی‘

حبیب البشر
ٹیم کو جب جیتنے کی امید تھی وہ ہار گئی: حبیب البشر
آئرلینڈ سے سپر ایٹ کا میچ ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان حبیب البشر نے اعتراف کیا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم زیادہ مستقل مزاجی سے عالمی کپ کھیلی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں حبیب البشر نے مانا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کبھی اچھا اور کبھی بہت خراب کھیلتی ہے اور مستقل مـزاجی سے کھیل نہیں پیش کرپاتی۔

اتوار کے میچ کے لیے ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ گڑبڑ کہاں ہوئی لیکن یہ ایک ایسا دن تھا جب کوئی بھی چیز بنگلہ دیش کے حق میں نہیں گئی۔

حبیب البشر کا کہنا کہ ان کی ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں خاصا اچھا کھیل پیش کیا اور دو بڑی ٹیموں کو بھی ہرایا ہے۔ اتوار کو جب ٹیم کو امید تھی کہ وہ جیت جائے گی تو ہار گئے۔ ان کے بقول وہ واقعی خاصے مایوس ہیں۔

جیت کی خوشی
 بنگلہ دیش کو ہرا کر بہت خوش ہیں کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ٹیم اچھا کھیل کر جیت سکتی ہے۔
جانسٹن

حبیب البشر نے یہ بھی کہا کہ ان کی ٹیم نہیں چاہتی کہ سپر ایٹ میں آخری نمبر پر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا ایک میچ ابھی باقی ہے اور ٹیم کوشش کرے گی کہ وہ میچ جیت کر چھٹے یا ساتویں نمبر پر آجائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں آئرلینڈ کے کپتان ٹرینٹ جونسٹن کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کو ہرا کر بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ان کی ٹیم اچھا کھیل کر جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آئرلینڈ نے اتوار کے میچ سے ورلڈ کپ نہیں جیت لیا۔ بقول آئرش کپتان حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد یہ ان کا پہلا میچ تھا جب ٹیم واقعی اچھا کھیلی۔

بہتری کا عزم
 ٹیم نہیں چاہتی کہ سپر ایٹ میں آخری نمبر پر رہے۔ بنگلہ دیش کا ایک میچ ابھی باقی ہے اور ٹیم کوشش کرے گی کہ وہ میچ جیت کر چھٹے یا ساتویں نمبر پر آجائے۔
حبیب البشر

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی اب کچھ دن ہم آرام اور ٹریننگ کریں گے کیونکہ سری لنکا کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیم کو اور زیادہ محنت کرنی ہوگی۔

آئرلینڈ نے یہ میچ جیت کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں بھی جگہ بنالی ہے اور توقع ہے کہ وہ کئی ایسوشی ایٹ ارکان سے بھی اوپر آجائیں گے۔

آئرلینڈ نے ٹیسٹ کھیلنے والے دو ملکوں پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہرایا ہے جس کے بعد آئی سی سی آئیرلینڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ملک کا درجہ دے دی گی۔

یہ بھی توقع ہے کہ یہ درجہ ملنے کے بعد آئرلینڈ کو اسپانسر شپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی سے بھی بڑی مالی مدد ملے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد