BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئرلینڈ کی بنگلہ دیش کو شکست
پورٹرفیلڈ
پورٹرفیلڈ نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے
باربیڈوس میں ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آئرلینڈ کی سپر ایٹ مرحلے میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ اس سے پہلے گروپ راؤنڈ میں اس نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 244 رنز کا ہدف دیا تھا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان جبیب البشر تھے۔ انہیں نے 32 رنز بنائے اور انہیں آئرلینڈ کے کپتان ٹرینٹ جونسٹن نے بولڈ کیا۔

ویلیم پورٹرفیلڈ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے85 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جس سے آئرلینڈ کو 244 کا ہدف دینے میں مدد حاصل ہوئی۔

سپر ایٹ کا یہ میچ انڈیا اور پاکستان کے درمیان متوقع تھا لیکن دونوں کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو جانے کے باعث آئرلینڈ اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوئیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور شہریار نفیس نے اننگز کا آغاز کیا اور صرف اٹھارہ کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شہریار نفیس رینکن کی گیند پر وکٹ کیپر نیل او برآین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اینڈرے بوتھا نے اپنے پہلے ہی اوور میں آفتاب احمد کی وکٹ لی اور مجموعی سکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ثاقب الحسن بھی رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پورٹرفیلڈ
آئرش کپتان نے بنگلہ دیشی کپتان کی وکٹ لے کر میچ کا اختتام کیا

اس موقع پر تمیم اقبال کا ساتھ دینے کے لیے محمد اشرافل کریز پر آئے اور دونوں کی 7.2 اوورز میں 45 رنز کی عمدہ شراکت نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔ لیکن پھر تمیم اقبال کو 29 کے انفرادی سکور پر جونسٹن نے بولڈ کر دیا۔

اس وقت مجموعی سکور 93 تھا اور اس میں صرف نو رنز کے اضافے کے بعد محمد اشرافل کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد صرف چھتیس گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم سولہ رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور ان کے فوراً بعد لیگفورڈ سمتھ نے اپنی ہی گیند پر مشرف مرتضٰی کا کیچ لے کر ان کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔ لیگفورڈ سمتھ نے ہی محمد رفیق کو بھی آؤٹ کیا۔

عبدالرزاق نے کچھ دیر کپتان حبیب البشر کا ساتھ دیا اور پھر میکلین نے انہیں بولڈ کر دیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ کی جانب سے ڈبلیو پورٹرفیلڈ اور جیریمی برے نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے مل کر 25.3 اوورز میں 92 رنز بنائے اور پھر ایک انتہائی غیر ضروری رن لیتے ہوئے جیریمی برے رن آؤٹ ہوگئے۔ جیریمی برے نے 31 رنز بنائے۔ پہلی وکٹ کی یہ شراکت آئرلینڈ کی ٹیم کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

جریمی برے کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈبلیو پورٹرفیلڈ کا ساتھ دینے کے لیے ای مورگن کریز پر آئے لیکن مجموعی سکور میں صرف نو رنز کے اضافے کے بعد وہ بھی رن آؤٹ ہوگئے۔ نیل او برائن دس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیون او برائن اور ویلیم پورٹرفیلڈ نے تیز کھیلتے ہوئے 48 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کے بعد ویلیم پورٹرفیلڈ آؤٹ ہوگئے۔ ڈبلیو پورٹرفیلڈ 85 رنز بنا کر مشرف مرتضٰی کی گیند پر محمد رفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کیون او برائن نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پھر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ اینڈرے وائٹ بھی چار رن بنا کر رن آؤٹ ہی ہوئے۔

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا۔

کیون او برائن
کیون او برائن نے تیزی سے 48 رنز بنائے

کپتان ٹرینٹ جونسٹن صرف 23 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آخری اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کے کپتان ٹرینٹ جونسٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ سے قبل بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

اس میچ سے قبل آئرلینڈ نے انگلینڈ کےخلاف میچ میں اچھی کارکردگی اور بہت اچھی فیلڈنگ کی لیکن اس کے باوجود سپر ایٹ کا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم:
جاوید عمر، تمیم اقبال، مشفق الرحیم، آفتاب احمد، ثاقب الحسن، حبیب البشر (کپتان)، محمد اشرفل، عبدالرزاق، محمد رفیق، سید راسل، مشرف مرتضیٰ

آئرلینڈ کی ٹیم:
جیریمی برے، ڈبلیو پورٹرفیلڈ، ای مورگن، این او برائن، اے وائٹ، اے سی بوتھا، ٹی جونسٹن، کے میکلین، پی جے کے مونے، ڈی لینگفورڈ سمتھ، بی رینکن۔

جے سوریاتصویروں میں
سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے
ہمسائے آمنے سامنے
انڈیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا
مائیکل وانہمسائیوں کا میچ
آئرلینڈ بمقابلہ انگلینڈ: تصویروں میں
انضمام الحقسبینا میں شبینہ
ہند و پاک کرکٹ کا ’سیاہ‘ سنیچر
ایک تماشائیایک بڑا اپ سیٹ
آئرش جذبہ پاکستانی تجربے پر غالب
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد