آسٹریلیا باآسانی جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باربیڈوس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو اکیانوے رن پر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف تیرہویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم گلکرسٹ اور مائیکل ہسی نے اننگز کا آغاز کیا۔ گلکرسٹ چونتیس رن بنا کر جانسٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر آئرلینڈ کے پہلے تین کھلاڑی دو کے سکور پر آؤٹ ہو ئے اور پھر وقفے وقفےسے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ آئرلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مونی نے کیا جو تئیس پر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان جانسٹن نے سترا رن بنائے۔ تین تین کھلاڑیوں کو مکگراتھ اور شان ٹیٹ اور ایک ایک کو کلارک، سمنڈز اور ہاگ نے پویلین میں بھیجا۔ آئرلینڈ پاکستان کو غیر متوقع طور پر ہرا کر عالمی کپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچا تھا لیکن اس مرحلے میں اب تک وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ آسٹریلیا کی ٹیم:میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، اینڈی سمنڈس، مائیکل ہسی، ہوج، ہاگ، سٹوارٹ کلارک، شین ٹاٹ، گلین مکگراتھ۔ آئرلینڈ کی ٹیم:جے برے، ڈبلیو پورٹرفیلڈ، ای جے مورگن، این او برائن، کے او برائن، ڈی ٹی جانسن، اے آر وائٹ، ڈبلیو کے مکلن، ڈی لینگفرڈ سمتھ، جے ایف مونی، ڈوبلیو بی فرینکلن۔ | اسی بارے میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فاتح 09 April, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو ہرا دیا03 April, 2007 | کھیل میچ ٹائی، آئرلینڈ نے جیت چھین لی15 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||