بنگلہ دیش کی جیت پر جشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح کے بعد ڈھاکہ میں جشن کا سماں تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑک پر نکل آئے۔ ڈھاکہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ رات دیرگئے تک خوشیاں مناتے رہے ہیں۔ ورلڈکپ کرکٹ کے سپر ایٹ مقابلوں میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 67 رنز سے شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی نگران حکومت کے سربراہ فخرالدین احمد نے ٹیم کو شاندار فتخ پر مبارک باد پیش کی۔ بنگلہ دیش کے اخبارات نے ٹیم کی فتح پر خصوصی ضمیمے شائع کیے۔ بنگلہ دیش اس سے پہلے انڈیا کی ٹیم کو بھی ہرا چکی ہے۔ بنگلہ دیش میں کرکٹ کے شوقین ٹیم کی فتح کے قومی جھنڈے اٹھائے ہوئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ بنگلہ دیش میں جنوری کے بعد ایمرجنسی نافذ ہے لیکن پولیس نے کرکٹ کے مداحوں کے راستے میں کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش کی تاریخی فتح 07 April, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی تاریخی جیت17 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘25 March, 2007 | کھیل شکست پر بھارتی شائقین برہم18 March, 2007 | کھیل ٹرینیڈاڈ: بنگلہ دیش بمقابلہ برمودا25 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||