شعیب اختر افرو ایشین کپ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر فٹ نہ ہونے کے سبب آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ’افروایشین‘ کپ میں ایشین الیون کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ پانچ سے دس جون تک ہونے والا افروایشین کپ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو اس رپورٹ کے بعد ایشین الیون میں شامل کیا گیا تھا کہ وہ ان مقابلوں تک فٹ ہوجائیں گے لیکن تاحال وہ فٹ نہیں ہوسکے ہیں لہذا انہیں ایشین الیون سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سو تنتیس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں دو سو آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے شعیب اختر نے آخری بار گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ون ڈے کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ ڈوپنگ اور فٹنس کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ محسن خان نے کہا کہ ایشین الیون کی طرف سے کھیلتے ہوئے شعیب اختر کی انجری اگر خطرناک صورت اختیار کرلیتی ہے تو وہ پاکستانی ٹیم کے لئے بوجھ بن جائیں گے لہذا یہ رسک نہیں لیا جاسکتا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی فٹنس کی بحالی پر کام کررہا ہے اور ہر پاکستانی مکمل فٹ شعیب اختر کو دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے۔ محسن خان نے کہا ہےکہ شعیب اختر سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ ان کے سامنے آئی ہے البتہ انہیں ایشین الیون سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ انتہائی مصدقہ ذرائع سے ان کی فٹنس کے بارے میں ملنے والی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ شعیب اختر کے ڈراپ ہونے کے بعد اب ایشین الیون میں پاکستان کی نمائندگی محمد یوسف اور محمد آصف کرینگے۔ محسن خان نے کہا کہ ایشین الیون میں میرٹ کے ساتھ ساتھ ہر ملک کی مساوی نمائندگی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کی پرفارمنس کے بعد سری لنکا کے پانچ چھ کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناسکتے تھے لیکن اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ کسی ایک ملک کی ٹیم نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے صرف ایک کرکٹر کو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں موقع دیا گیا ہے لیکن ان کے تین کرکٹرز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹیم میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے خواہش مند تھے لیکن وہ کاؤنٹی میں مصروف ہونے کے سبب ان میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوسکتے تھے۔ | اسی بارے میں ’میری نظریں اب عالمی کپ پر ہیں‘ 28 January, 2007 | کھیل شعیب اختر کا کیا بنے گا؟01 February, 2007 | کھیل شعیب غیر یقینی کیفیت کا شکار10 February, 2007 | کھیل شعیب ورلڈ کپ میں؟ فِفٹی فِفٹی23 February, 2007 | کھیل شعیب اور آصف ورلڈ کپ سے باہر01 March, 2007 | کھیل جیتنے کیلیے بالر اہم ہیں: شعیب28 April, 2007 | کھیل ہمارے حوصلے بلند ہیں: شعیب ملک16 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||