BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 April, 2007, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیتنے کیلیے بالر اہم ہیں: شعیب

ٹیم اچھی ہے اور عالمی کپ میں آئرلینڈ سے ہار کر ٹیم بری نہیں ہو گئی
پاکستان کی ٹیم کے نئے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی کرکٹ ہو میچ جیتنے میں اسی فیصد کردار بالرز کا ہوتا ہے اور بیٹنگ کی نسبت اچھی بالنگ فتح کا سبب بنتی ہے۔

شعیب ملک نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے لیے لگائے گئے کیمپ کے پہلے دن تربیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس اچھا بالنگ اٹیک ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔


شعیب ملک نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھی ہے اور عالمی کپ میں آئرلینڈ سے ہار کر ٹیم بری نہیں ہو گئی صرف کھلاڑیوں کےاعتماد میں کمی آئی ہے جس کو بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں چونکہ کوچ نہیں تھا اس لیے صحیح ٹرینگ میں مشکلات پیش آئیں۔

شعیب ملک کے بقول ٹیم کا سب سے کمزور شعبہ فیلڈنگ ہے اور اس میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور کیمپ کے پہلے دن چند فیلڈنگ ڈرلز کی گئیں اور کوچ کی غیر موجودگی میں سینئر کھلاڑیوں نے کافی مدد کی۔

بیس بال کے کوچ کو بلایا جا رہا ہے
 پی سی بی کے چئرمین امریکہ سے بیس بال کے کوچز میں سے کسی کو بلوا رہے ہیں اور یہ ایک اچھا اقدام ہوگا

انہوں نے کہا کہ باب وولمر کی کمی محسوس ہوئی ہے اور اب کرکٹ بورڈ ٹیم کے لیے کوچ کی تلاش میں ہے امید ہے جلد اس پر کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

فیلڈنگ کوچ کے ضمن میں شعیب ملک کا کہنا تھا کی پی سی بی کے چئرمین نے کہا ہے کو وہ امریکہ سے بیس بال کے کوچز میں سے کسی کو بلوا رہے ہیں اور یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کے لیے اضافی محنت کی ضرورت ہے اور ہر کھلاڑی کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ ورلڈ کلاس کھلاڑی بننے کے لیے ہر شعبے میں مہارت اور سخت محنت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کا فٹنس ٹیسٹ تھا انہوں نے ٹیسٹ دے کر کیمپ میں تربیت بھی کی اور مثال قائم کرنے کی کوشش کی کہ اضافی محنت کی جا سکتی ہے۔

شعیب اختر اور یونس خان کے کیمپ میں نہ آنے کی بابت شعیب ملک نے کہا کہ ان کے نہ آنے کے در پردہ کوئی ایسی بات نہیں۔ ان کی ان دونوں سے بات ہوئی ہے اور دونوں نے انہیں حمایت کا یقین دلایا ہے اور ویسے بھی یہ سیریز بہت زیادہ اہم نہیں اور اس میں نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جانا چاہیے۔

سابق کپتان عمران خان کے اس ریمارکس پر کہ شعیب ملک کو ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنیاد پر بنانی چاہیے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں اس کا اندازہ تو ریکارڈز دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

ٹارگٹ اگلا عالمی کپ
 تمام سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ اور اعتماد حاصل ہے اور سب مل کر ایک اچھی ٹیم بنائیں گے اور ہمارا اصل ٹارگٹ اگلا عالمی کپ ہو گا

انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے سے ان کی بیٹنگ متاثر نہیں ہو گی اور وہ پہلے بھی کسی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے سے نہیں گھبراتے تھے اور اب بھی جس جگہ ان کی ضرورت ہوگی وہ اسی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز قبول کرنا ایک اچھی بات ہے جو عام زندگی میں بھی آپ کی مدد کرتی ہے اور اس مقام کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک مثبت بات یہ ہے کہ انہیں تمام سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ اور اعتماد حاصل ہے اور سب مل کر ایک اچھی ٹیم بنائیں گے اور ہمارا اصل ٹارگٹ اگلا عالمی کپ ہو گا۔

بعد ازاں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وہ آج ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ساتھ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرائے۔

کیمپ کے دورانیے کی بابت شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اتنے دن کا کیمپ کافی ہے کیونکہ کافی گرمی ہے۔

شعیب ملکآپ کیا کہتے ہیں؟
کیا شعیب ٹیم کی قیادت کے لیے تیار ہیں؟
شعیب اخترشعیب چاہتے ہیں
کرکٹ بورڈ کپتان کا اعلان جلد از جلد کرے
شعیب ملکدشواری نہیں ہوگی
سب کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں: شعیب
کون بنے گا کپتان؟
پاکستانی ٹیم میں سے کون کون دوڑ میں ہے ؟
باب کی یاد میں
تعزیتی تقریب کی تصاویر
کپتان انضمام الحق
اچھے نتائج کا کریڈِٹ، شکست کی واحد وجہ؟
یونس خان’ٹیم کو آگے بڑھنا ہے‘
یونس خان پہلے کھلاڑی جو وطن واپس پہنچے ہیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد