سب کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں: شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے نئے نامزد کردہ کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے ٹیم کے تمام سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں سے ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور انہیں ٹیم کو چلانے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کپتانی پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ شعیب ملک کو کئی ایسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جو کپتانی کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ شعیب ملک کا اس زمن میں کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک چیلنج ہے اور وہ تمام جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ٹیم میں اتحاد قائم کرنے کی پوری کوشش ہو گی وہ ہر کھلاڑی سے انفرادی سطح پر رابطہ رکھیں گے تاکہ کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو دور ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے ’ایک سو دس فیصد تک اپنی اہلیت کو استعمال‘ کریں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ ’پاکستان کی ٹیم کی قیادت ملنے پر اگرچہ بہت خوش ہیں لیکن اصل خوشی تب ہو گی جب وہ کامیاب ہوں گے اور پاکستان کی ٹیم جیتے گی۔‘ پاکستان کی ٹیم کے نسبتا، نوجوان کپتان کا کہنا تھا کہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ان سے لطف اٹھانا چاہیے اور ان سے اچھے طریقے سے نمٹا جائے اور مجھے یہ موقع دیا گیا ہے کہ میں اسے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔ شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ کافی بڑا ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی میں اتنی قابلیت اور لچک ہونی چاہیے کہ وہ کسی پوزیشن پر بھی کھیل سکے۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی فیلڈنگ کمزور ہے اس شعبے میں محنت کی جائے گی اور جلد اس کمزوری کو دور کر لیا جائے گا۔ لیکن کچھ وقت ضرور لگے گا۔ بحثیت کپتان شعیب ملک کی حکمت عملی عمران خان جیسی ہو گی یا انضمام الحق جیسی اس سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی ذاتی ہو گی۔ شعیب ملک ان چند کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں جنہیں سابق کپتان انضمام الحق کا بھرپور اعتماد حاصل رہا۔ متعدد مواقع پر شعیب ملک نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے اپنی اہلیت ثابت بھی کی لیکن آج تک ان کا بیٹنگ آرڈر متعین نہیں ہو سکا ہے۔ شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل میں سوائے گیارہویں نمبر کے تمام بیٹنگ پوزیشن پر بیٹنگ کرچکے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں بھی وہ پانچ مختلف بیٹنگ پوزیشنز پر آزمائے جا چکے ہیں۔ شعیب ملک بظاہر ون ڈے کے کارآمد کھلاڑی ہیں جو بیٹنگ کے ساتھ چاق وچوبند فیلڈر اور دس اوورز کی محدود بولنگ کے موزوں بولر سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کی آف اسپن بولنگ مشکوک ایکشن کی درستگی کے بعد اتنی موثر نہیں رہی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ثقلین مشتاق جیسا کردار ادا کرسکیں۔ | اسی بارے میں شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا19 April, 2007 | کھیل کپتانی: شعیب ملک قابلِ قبول؟18 April, 2007 | کھیل کپتان کا اعلان جلد کرنا چاہیئے: شعیب18 April, 2007 | کھیل ’کپتانی دی گئی تو سوچوں گا‘16 April, 2007 | کھیل کپتانی کی دوڑ میں کون کون شامل ہے15 April, 2007 | کھیل عظیم کرکٹر جو ’رن آؤٹ‘ ہو گیا21 March, 2007 | کھیل انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||