BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 April, 2007, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا

شعیب ملک
شعیب ملک پاکستان کی طرف سے137 ون ڈے انٹرنیشنل اور18 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے نسبتاً نوجوان کھلاڑی آل راؤنڈر شعیب ملک کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ شعیب ملک اس سال کے آخر تک ٹیم کے کپتان بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا پورا موقع ملے اور انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں کے لیے کپتان بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کے خیال میں شعیب ملک اس عہدے کے لیےسب سے بہتر شخص ہیں اور ان کا انتخاب کا فیصلہ ماہرین اور ایڈہاک کمیٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کرکٹ کی بہت سمجھ ہے اور امید ہے کہ یہ ذمہ داری بہت بہتر طور پر نبھائیں گے۔

اس سوال پر کہ کیا شعیب ملک کی کپتانی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم کے سینیر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ جو بھی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے اس کی سب جونیئر اور سئنیر کھلاڑی حمایت کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ جونیئر اور سئنیر تمام کھلاڑیوں سے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کروا سکتے ہیں کیونکہ یہ سب پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی سیریز کے لیے کیمپ 30 اپریل سے لگایا جا رہا ہے اور اس کیمپ کے دوران نائب کپتان کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے دو بڑے کیمپس لگائے جائیں گے ایک جون میں ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا اور دوسرا جولائی ہیں دو ہفتوں کے لیے کوئٹہ میں اور دو ہفتوں کے لیے کراچی میں لگایا جائے گا۔ ان کیمپس میں ان تمام کھلاڑیوں شامل ہوں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا بھی باقائدہ تعارف کروایا اور کہا کہ یہ کمیٹی سلیکشن سے متعلقہ تمام فیصلوں میں خود مختار ہو گی اور ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہو گا البتہ کمیٹی کو یہ بتا دیا گیا ہے کہ کھلاڑی کی سلیکشن میں اس کی سو فیصد فٹنس کا پورا خیال رکھا جائے۔

اس پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین صلو نے بھی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کی کرسی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں مکمل انصاف کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔
صلاح الدین صلو کے مطابق ٹیم میں سپشلائزڈ اوپنرز کے شعبے میں کمزوری ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ جلد ٹیم کے لیے بہترین اوپنرز تلاش کیے جائیں اور اس کے لیے ٹیلنٹ کی تلاش کی جائے گی۔

کپتان انضمام الحق
اچھے نتائج کا کریڈِٹ، شکست کی واحد وجہ؟
شعیبانضمام کہتے ہیں:
شعیب سے اختلافات نہیں، مسئلہ فسٹنس ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد