BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 April, 2007, 09:48 GMT 14:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس خان کا کپتانی سے انکار

یونس خان اس سال انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی نمائندگی بھی کررہے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان یونس خان نے ٹیم کی قیادت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ کر صرف ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

نائب کپتان کا کہنا ہے کہ ’کپتانی میں آپ اکیلے رہ جاتے ہیں۔‘

یونس خان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا جس طرح ’استقبال‘ ہوا وہ اس سے سخت دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔ اگر آپ کو پتہ چلے کہ گھروں پر دھمکی آمیز فون آرہے ہیں پتلے جلائے جارہے ہیں کرکٹرز کی تصاویر پر سیاہ رنگ لگاکر گدھوں پر لگایا جارہا ہے تو ایسے میں ٹیم کی قیادت کیسے کرسکتے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کپتانی سے زیادہ اپنی اور فیملی کی عزت پیاری ہے۔

اگر آپ کو پتہ چلے کہ گھروں پر دھمکی آمیز فون آرہے ہیں پتلے جلائے جارہے ہیں کرکٹرز کی تصاویر پر سیاہ رنگ لگاکر گدھوں پر لگایا جارہا ہے تو ایسے میں ٹیم کی قیادت کیسے کرسکتے ہیں؟
نائب کپتان یونس خان
یونس خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے کپتانی چھوڑنے کے بعد انہیں بااختیار کپتان بنانے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردی کہ انہیں پاور نہیں چاہیئے۔ پاور، گھٹانے سے نہیں اکٹھا کرنے سے آتی ہے۔

29 سالہ یونس خان نے جو اپنے کریئر کے53 میں سے دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گزشتہ سال بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت سے ہمکنار بھی کرچکے ہیں، کہا کہ یہ درست ہے کہ مشکل صورتحال میں کسی سینئر کرکٹر کو آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے لیکن کپتانی میں آپ اکیلے رہ جاتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ وہ کپتانی میں خوشی اور اطمینان محسوس نہیں کررہے تھے۔ انہیں جب چیمپیئنز ٹرافی میں کپتان بنایا گیا تو انہوں نے محسوس کیا کہ کھلاڑیوں سے فاصلے بڑھ گئے۔انہوں نے لڑکوں کو بلاکر اس بارے میں بات بھی کی۔

یونس خان نے اس سوال پر کہ کیا کچھ کھلاڑی آپ کے ساتھ خوش نہیں تھے؟ کہا کہ ایسی بات نہیں ہے۔ انہیں ان خبروں پر حیرت ہے جن میں یہ کہا گیا کہ انہوں نے کپتانی کے عوض چند کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا: ’یہ بالکل غلط ہے۔

ون ڈے میں دلچسپی نہیں
 یونس خان نے کہا کہ وہ جلد ہی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں اور اس بارے میں اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کو اعتماد میں لے کر کریں گے۔
یونس خان نے کہا کہ ان کا یہ مزاج ہی نہیں ہے کہ اگر وہ کپتان ہوں تو فلاں کھلاڑی ٹیم میں ہو، فلاں کو باہر نکال دیں۔ ایک سسٹم ہونا چاہیئے اور فٹنس لیول ہونا چاہیئے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ جلد ہی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں اور اس بارے میں اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کو اعتماد میں لے کر کریں گے۔

یونس خان نے جو151 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی اور چھ میں قیادت کرچکے ہیں، کہا کہ وہ کافی دنوں سے اس بارے میں سوچتے ہوئے ذہن بنا چکے ہیں کہ انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔

پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ چونکہ ابھی فوری طور پر پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلنی، لہذا وہ دو تین ماہ میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

یونس خان اس سال انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی نمائندگی بھی کررہے ہیں۔ ابتدا میں یارکشائر ان سے بحیثیت کپتان معاہدے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن اب وہ عام کرکٹر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

اس بارے میں یونس خان کا کہنا ہے کہ انگلِش کرکٹرز کا اپنا مزاج ہے جسے وہ زیادہ نہیں جانتے کیونکہ ناٹنگھم شائر سے وہ چند ہی میچز کھیلے تھے۔ لہذا وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مزاج کو سمجھنے سے پہلے کپتان کے طور پر مسلط ہوجائیں پہلے وہ ان میں گھل مل کر دیکھیں گے اگر انہیں کپتانی کی ضرورت ہوگی تو پھر فیصلہ کریں گے۔

باب کی یاد میں
تعزیتی تقریب کی تصاویر
انضمام الحق کرکٹ اور نماز
کھلاڑیوں کو جبراً نماز نہیں پڑھواتا: انضمام
 انضمام الحقالزامات بے بنیاد ہیں
تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے انضمام الحق کی تردید
انضمام الحقاختتام عمران جیسا !
انضمام اپنا آخری ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں
کمیٹی بنا تماشا دیکھ
کیا رپورٹ سے گزرا ورلڈ کپ واپس آجائے گا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد