وولمر: جنوبی افریقہ میں دعائیہ سروس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کرکٹ کوچ باب وولمر کی یاد میں ایک دعائیہ سروس بدھ کو جنوبی افریقہ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ دعائیہ تقریب کیپ ٹاؤن میں ہو گی جہاں وولمر کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔ یاد رہے کہ باب وولمر اٹھارہ مارچ کو ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا کے کنگسٹن ہوٹل میں واقع اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس کے انتقال سے ایک دن قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔ جوہانسبرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن سے باب وولمر کا تعلق 25 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے اسی علاقے سے اپنے کوچنگ کیرئر کی ابتداء کی تھی۔ بعد ازاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ جنوبی افریقہ منتقل ہو گئے جس کے بعد سے ان کا خاندان وہیں آباد ہے۔
وینبرگ ہائی سکول میں منعقد ہونے والی اس دعائیہ سروس میں وولمر کی بیوہ اور ان کے دو بیٹے بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ باب وولمر کی یاد میں ایک دعائیہ سروس پاکستان میں بھی منعقد کی جا چکی ہے۔ برطانوی پولیس کی ایک ٹیم بھی جمیکن پولیس کی جانب سے باقاعدہ طور پر مدد ایک درخواست کے بعد وہاں پہنچ چکی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے تین تفتیشی اہلکار اور جائے وقوعہ کے ایک ماہر افسر وولمر کے قتل کے سلسلے میں کی جانے تفتیش کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ پاکستان کی جانب سے بھی پولیس کے ایک اعلیٰ تفتیشی افسر میر زبیر محمود جمیکا روانہ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کی سربراہی بھی میر زبیر نے ہی کی تھی۔ |
اسی بارے میں وولمر کی یاد میں لاہور میں تقریب01 April, 2007 | کھیل پولیس کو وولمر کے قاتلوں کی تلاش23 March, 2007 | کھیل وولمر’قتل‘:ورلڈ کپ پسِ منظر میں 26 March, 2007 | کھیل وولمر کیس: تفتیش میں مدد کی اپیل28 March, 2007 | کھیل مایوسی میں فیصلہ نہیں کرتا: وولمر29 March, 2007 | کھیل وولمر کی یاد میں لاہور میں تقریب31 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||