وولمر کیس: تفتیش میں مدد کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ کوچ باب وولمر کے قتل کی تفتیش کرنے والی جمیکن پولیس نے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس واقعہ کے حوالے سے تھوڑی بہت معلومات رکھتا ہو وہ سامنے آئے اور پولیس سے تعاون کرے۔ جمیکن پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز نے ان لوگوں سے تعاون کی درخواست کی ہے جنہوں نے وولمر کے قتل سے تین روز قبل تک ہوٹل پیگیسز میں قیام کیا ہو یا پھر وہاں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے ان سیاحوں اور کرکٹ کے پرستاروں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے جو اب جمیکا سے جا چکے ہیں۔ باب وولمر اٹھارہ مارچ بروز اتوار جمیکا کے ہوٹل پیگیسز کے کمرہ نمبر 374 میں مردہ پائے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں گلا دبا کر مارا گیا تھا۔ مارک شیلڈز کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ سے لیکر اتوار تک ہوٹل میں آنے والے ہر شخص کی شناخت کرنا چاہتے ہیں۔ ’صرف مشتبہ فرد کے طور پر نہیں بلکہ کارآمد گواہ کے طور پر بھی‘۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش میں کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ ’تفتیش کے کئی پہلو ہیں جو ہمارے لیے ابھی تک کھلے پڑے ہیں‘۔ مارک شیلڈز نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ابھی تک کسی کو بھی تفتیس سے خارج نہیں کیا گیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ترجمان پرویز میر کے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ ٹیم کے تمام ارکان کو ’کلیئر‘ کر دیا گیا ہے۔ شیلڈز کا کہنا تھا ’یہ ایک نا مناسب بیان ہے، کیونکہ ابھی کسی کو بھی تفتیش سے خارج نہیں کیا گیا‘۔ | اسی بارے میں ’تفتیش میں وقت لگ سکتا ہے‘27 March, 2007 | کھیل وولمر باپ جیسے تھے: یونس خان26 March, 2007 | کھیل وولمر’قتل‘:ورلڈ کپ پسِ منظر میں 26 March, 2007 | کھیل ’تاحال کوئی شک سے خارج نہیں‘26 March, 2007 | کھیل ’میچ فِکسنگ مستقل ہوتی ہے‘25 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||