BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 March, 2007, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میچ فِکسنگ مستقل ہوتی ہے‘
شہریارخان اور باب وولمر
باب کبھی محسوس کرتے تھے کہ ٹیم ان کے مکمل کنٹرول میں نہیں: شہریار
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے مقابلوں کے کچھ پہلوؤں میں میچ فکسنگ مستقل ہوتی ہے۔

شہریار خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں سپاٹ فِکسنگ بالکل ہوتی ہے اور یہ ایسی چیز ہے جسے روکا نہیں جا سکتا‘۔

سپاٹ فِکسنگ میں میچ کے نتیجے پر جوا نہیں لگتا بلکہ اس کے کچھ پہلوؤں پر پیسے لگتے ہیں مثلاً وائیڈ بال کتنے ہوں گے یا کسی بال پر کتنا سکور ہوگا۔

ٹیم پر کنٹرول
 باب وولمر نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سمجھا کہ ٹیم پوری طرح ان کے کنٹرول میں ہے اور انضمام الحق کو مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے۔
شہریار خان
شہریار خان نے کہا کہ وہ نہیں مان سکتے کہ پاکستانی ٹیم جان بوجھ کر میچ ہار جائے گی۔

جمیکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز، جو باب وولمر کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کر ہے ہیں، اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ان کی ٹیم دوسری باتوں کے ساتھ پاکستان کے میچوں کے دوران شرطوں کے رجحان کا بھی جائزہ لیں گے۔

شہریار خان نے، جو باب وولمر کے ذاتی دوست تھے، کہا کہ ’باب نے کبھی میرے ساتھ میچ فکسنگ کے بارے میں تشویش کا اظہار نہیں کیا تھا۔ لیکن اس سے مجھے خیال آتا ہے کہ اگر اس وجہ سے کچھ ہوا ہے تو وہ پھر پاکستان سے روانہ ہونے کے بعد اور ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے دوران ہوا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس ٹیم سے واقف ہوں اور میرے خیال میں وہ میچ فکسنگ نہیں کر سکتے۔ یہ سب سے زیادہ ایماندار ٹیم ہے جو میں نے آج تک دیکھی ہے‘۔

شہریار خان نے کہا کہ باب وولمر نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سمجھا کہ ٹیم پوری طرح ان کے کنٹرول میں ہے اور انضمام الحق کو مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے بی بی سی کے ایک پروگرام میں بتایا کہ ’کچھ مواقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور باب کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ میرے خیال میں باب کو یہ مشکل درپیش تھی کہ ان کے خیال میں ان کے کچھ مشورے کو انضمام کو قبول نہیں ہوں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد