BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہمارے حوصلے بلند ہیں: شعیب ملک

امید ہے کہ کھلاڑی اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ سو فیصد کارکردگی دکھانے کا عزم لے کر ابو ظہبی جا رہے ہیں۔

بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے آخری سیشن کے بعد شعیب ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہار جیت بعد کی بات ہے، اصل بات ہے کہ ٹیم اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ کرے۔

شعیب ملک نے کہا کہ سری لنکا کے بالر ملنگا کو وہ خطرناک سمجھتے ہیں لیکن ابو ظہبی میں سست وکٹوں کے سبب اس سیریز میں ہارجیت کا انحصار اچھی فیلڈنگ پر ہوگا۔ ان کے مطابق جو ٹیم اچھی فیلڈنگ سے تیس پینتیس رنز بچا لے گی وہ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لے گی۔

ان کہنا تھا کہ کیمپ میں فیلڈنگ کی کافی پریکٹس کی گئی اور امید ہے کہ کھلاڑی اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرلی دھرن بلا شبہ عظیم بالر ہیں لیکن ان کے سری لنکا کی ٹیم میں نہ ہونے سے کوئی فرق پڑتا ہے اس کا اندازہ تو سیریز کے دوران ہی ہو سکتا ہے لیکن ہماری منصوبہ بندی ہے کہ ہم جیتنے کی کوشش کریں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی فٹ ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ انہوں نے کیمپ میں شدید گرمی میں بھی بہت محنت کی ہے اور اس سے یقینا ان کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل دو نئے کھلاڑی، فاسٹ بالر نجف شاہ اور بیٹسمین فواد عالم، اچھے کھلاڑی ہیں تاہم ان کو کھلانے کا فیصلہ وہاں حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

اس سوال کے جواب میں وہ خود کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے، شعیب کا کہنا تھا کہ اس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور وہ حالات دیکھ کر بیٹنگ کے لیے جائیں گے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کیمپ میں کوچ کے بغیر تربیت کرنے میں مشکلات پیش آئیں لیکن مینجر طلعت علی اور سئنیر کھلاڑیوں کی مدد سے اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کے کیمپ میں آ کر کھلاڑیوں کی تربیت کرنے سے بہت فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو جو گر سکھائے ہیں اس سے یقینا بہتری آئے گی۔

اس سوال پر کہ کیا وسیم اکرم کو ٹیم کا بالنگ کوچ بنا دیا جائے، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ یہ پی سی بی کی مرضی ہے اور وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

پریس کانفرنس میں ٹیم کے مینجر طلعت علی نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان کے نکتہ نظر سے کافی اہم ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم کا اعتماد عالمی کپ کی شکست کے بعد کافی متاثر ہوا تھا جو کہ اس سیریز میں جیت سے بحال ہوگا اور یہ ٹیم کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد