’تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی سیریز کے مؤخر ہونے سے انہیں فائدہ ہوا ہے کیونکہ اب پاکستان ٹیم کو تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ٹیم کا جاری کیمپ چار مئی کو پاکستانی ٹیم اور پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد ختم ہو جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا کیمپ دس مئی کو دوبارہ شروع ہوگا جو پندرہ مئی تک جاری رہے گا اور اس کیمپ میں صرف وہی کھلاڑی شریک ہوں گے جو پاکستان کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ شعیب ملک کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ دن کے کیمپ سے کافی فائدہ ہو گا کیونکہ اس سے ٹیم کے ’ کمبینیشن‘ کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ جاری کیمپ میں بھی فیلڈنگ کی پریکٹس کو زيادہ اہمیت دی گئی ہے اور اگلے کیمپ میں بھی اس کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم کے سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں ’فٹنس پالیسی‘ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ شفقت رانا کے مطابق ٹیم کی فیلڈنگ اس وقت ہی بہتر ہو سکتی ہے جب کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار اچھا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم کی فیلڈنگ کافی ناقص ہے۔ شفقت رانا نے بنگلہ دیش میں سہ فریقی ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کی کافی ستائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی ٹیم کے ان نوجوان کھلاڑیوں کی فٹنس پاکستان کی قومی ٹیم کی فٹنس سے بہتر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اکیڈمی ٹیم کے آف سپنر عاطف مقبول کی بالنگ کی بہت تعریف کی اور کہا ’وہ با صلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان کی بالنگ میں کافی گہرائی ہے ۔وہ پاکستان کی ٹیم کا حصہ بننے کا اہل ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ چار مئی کو پاکستان کی ٹیم اور اکیڈمی ٹیم کے پریکٹس میچ سے ٹیم کے انتخاب میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں جیتنے کیلیے بالر اہم ہیں: شعیب28 April, 2007 | کھیل سب کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں: شعیب19 April, 2007 | کھیل شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا19 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||