BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 May, 2007, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے

شعیب ملک اور طلعت علی
پریکٹس میچ میں شعیب ملک الیون بڑے سکور سے جیت گئی
ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان سات یا آٹھ مئی کو کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم بنا کر ایڈہاک کمیٹی کو دیں گے اور ایڈہاک کمیٹی سے منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان ہو گا۔

ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس پیر سات مئی کو قزافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا اور ٹیم کا اعلان منظوری کے بعد اسی روز یا اگلے روز کیا جائے گا۔

ابو ظہبی سیریز کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ٹرینگ تو جمعے کے دن ختم ہو گئی تاہم آج ایک پریکٹس میچ کھیلا گیا جو شعیب ملک الیون اور پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے درمیان تھا جس کا مقصد بنگلہ دیش میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کی فاتح پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مہارت کا اندازہ لگانا تھا۔

اس میچ میں شعیب ملک الیون نے اکیڈمی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دی۔
اس میچ میں شعیب الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاہد آفریدی نے سات چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

پاکستان کی نئی تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی نے اس پورے کیمپ میں اور کیمپ کے دوران ہونے والے پریکٹس میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔

سلیکشن کمیٹی کے چئرمین کے مطابق کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن تو لازمی ہے جیسے کہ کپتان شعیب ملک ، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق جبکہ کچھ بیٹسمینوں کی بیٹنگ میں کارکردگی کے علاوہ ان کی فیلڈنگ میں مہارت پر بھی سلیکشن کمیٹی کی نظر میں رہے گی۔

انہوں نے نئے کھلاڑیوں میں سپنرز طاہر خان اور عاطف مقبول کو سراہا اور فاسٹ بالر محمد ارشاد کی بھی تعریف کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ٹیم تو پندرہ کھلاڑیوں ہی کی بنے گی اور ان پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان سات یا آٹھ مئی تک کر دیا جائے گا۔

ابو ظہبی میں ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز اٹھارہ مئی سے شروع ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد