وسیم اکرم کوچنگ کریں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم پاکستان کے فاسٹ بالرز کی تربیت کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ چئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے لاہور میں دو ہفتوں کا کیمپ لگایا جائے گا جبکہ جون میں ایبٹ آباد میں جو ٹرینگ اور فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اس میں بھی ایک ہفتے کے لیے وسیم اکرم فاسٹ بالرز کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بالرز کی تربیت کے لیے 15 سے 30 مئی تک لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں دس سے بارہ نوجوان بالرز کی تربیت کی جائے گی اور انہیں تربیت دینے کے لیے وسیم اکرم سے بات ہو چکی ہے۔ نسیم اشرف کے بقول وسیم اکرم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کسی مالی فائدے کے بغیر ملکی مفاد کے لیے نوجوان بالرز کو تربیت دیں گے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بورڈ کے لیے بھی ایک اعزاز ہے کہ وسیم اکرم جیسا بڑا آل راؤنڈر نوجوان بالرز کی تربیت کرے۔ دوسری بار ایشیاء کپ جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو دیے گئے ایک اعزازیے پر ڈاکٹر نسیم اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتے کے روز سے ٹیم کے چیف کوچ کے لیے ریسرچ کرنے والی کمیٹی اپنا کام شروع کر رہی ہے اور جلد ہی تین نام شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی کسی بھی کوچ کے لیے آپشنز کھلے ہیں اور بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جان رائٹ کا نام بھی کوچز کی فہرست میں شامل ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ایک بڑا مسئلہ ہے اور فوری طور پر ایک ٹرینر کی ضرورت ہے۔ شعیب ملک کے انتخاب کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان ہے اور ان کے پاس کرکٹ کا دماغ ہے اور اسی خوبی کی بناء پر ساتھی کھلاڑی انہیں استاد کہتے ہیں۔ نسیم اشرف کے مطابق یہ تاثر صحیح نہیں کہ سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیئرز نے ٹیلفون پر اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ نائب کپتان کی بابت سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا البتہ کوشش ہو گی کہ وہ نوجوان ہو تا کہ تجربہ حاصل کرے جو مستقبل میں ٹیم کے کام آ سکے۔ | اسی بارے میں شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا19 April, 2007 | کھیل کپتانی: شعیب ملک قابلِ قبول؟18 April, 2007 | کھیل کپتان کا اعلان جلد کرنا چاہیئے: شعیب18 April, 2007 | کھیل ’کپتانی دی گئی تو سوچوں گا‘16 April, 2007 | کھیل کپتانی کی دوڑ میں کون کون شامل ہے15 April, 2007 | کھیل عظیم کرکٹر جو ’رن آؤٹ‘ ہو گیا21 March, 2007 | کھیل انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||