انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ہفتے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے اسباب معلوم کرنے والی کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش کردے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز بٹ، صلاح الدین صلو اور سلیم الطاف پر مشتمل یہ تین رکنی کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائم کی تھی۔ کمیٹی کے سربراہ اعجاز بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ مرتب ہونے کے مرحلے میں ہے اور وہ اسے آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیں گے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ کمیٹی نے دیانت داری اور محنت سے اپنا کام کیا ہے اب یہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ ان کی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتا ہے یا ان کی سفارشات اور تجاویز پر غور کرکے پاکستانی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کرتا ہے۔ اس سوال پر کہ ورلڈ کپ سے براہ راست تعلق رکھنے والے کئی افراد سے کمیٹی نے بات نہیں کی اور بظاہر غیرمتعلقہ افراد کو کمیٹی نے طلب کیا اعجازبٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی شکست یقیناً کمیٹی کے پیش نظر تھی لیکن اس نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بیانات کی روشنی میں پاکستانی کرکٹ کی مستقبل میں بہتری کے لیے بھی کچھ تجاویز دی ہیں۔ اعجازبٹ نے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر پی جے میر کے بیان کے حوالے سے کہا کہ اول تو ان کا کارکردگی کو مذہب سے ملانے والا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا دوسری بات یہ بھی نوٹ کی گئی ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے کچھ اور کہا باہر جا کر میڈیا کو کچھ اور کہا۔
اعجاز بٹ نے ایک بار پھر اپنی اس بات کو دہرایا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی شکست میں میچ فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے بیانات جو کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے حوالے کیے جانے کے بعد وہ اس رپورٹ کو میڈیا کے سامنے ضرور لائیں گے۔ |
اسی بارے میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان18 April, 2007 | کھیل شہریار کو سلیم الطاف پر اعتراض12 April, 2007 | کھیل ’میچ فِکسنگ مستقل ہوتی ہے‘25 March, 2007 | کھیل ’وولمر کے ساتھ جھگڑا نہ تکرار‘25 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||