پاکستان، سری لنکا، ابو ظہبی سیریز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں ون ڈے سیریز کے تین میچز اب اٹھارہ بیس اور بائیس مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو دلاور مانی نے ابوظہبی سے فون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سیریز کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کیا گیا ہے کیونکہ کولمبو پر فضائی حملوں کے بعد متعدد ائرلائنز نے کولمبو کے لیے اپنی پروازیں بند کردی ہیں اور ورلڈ کپ فائنل کھیل کر وطن لوٹنے والی سری لنکن ٹیم بھی لندن میں رکی ہوئی ہے۔ دلاور مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد سری لنکن کرکٹرز ویسے بھی کچھ روز آرام کرنا چاہتے تھے لہذا یہ سیریز نو مئی سے ہونے والی تھی لیکن اب نئے حالات میں اسے مزید کچھ دنوں کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ دلاور مانی نے تسلیم کیا کہ ابوظہبی کرکٹ کونسل کو اسپانسر شپ اور ٹی وی نشریاتی حقوق کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ جس کمپنی کو اسپانسرشپ اور ٹی وی نشریاتی حقوق دیے گئے تھے وہ ڈیفالٹ ہوگئی ہے لہذا اب وقت کی کمی کے سبب وہ خود براہ راست ٹی وی ادارے سے بات چیت کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ ابوظہبی گزشتہ سال بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچوں کی میزبانی کرچکا ہے۔ دلاور مانی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس سینٹر کو باقاعدہ انٹرنیشنل میچوں کے میزبان کے طور پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اس ضمن میں متعدد ٹیمیں یہاں کھیلنے کی خواہش ظاہر کرچکی ہیں۔ اس خوبصورت سٹیڈیم کو حکومت نے بنایا ہے اور آئندہ بھی اس کی رونق بڑھائی جائے گی۔ | اسی بارے میں وقار بالنگ کوچ، ظہیر مینیجر مقرر08 March, 2006 | کھیل ’ایک سیمی فائنل پاکستان میں ہو‘07 March, 2006 | کھیل ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا02 February, 2006 | کھیل فیصل اقبال کی ٹیم میں واپسی25 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||