BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 23:13 GMT 04:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی کوچ: گراہم فورڈ کا نام زیرِغور
 گراہم فورڈ
گراہم فورڈ نے سنہ 99 سے01 تک جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی
بھارتی کرکٹ بورڈ انڈین ٹیم کی کوچنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق کوچ گراہم فورڈ سے بات کرنا چاہتا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کو اس عہدے کے لیے فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا تاہم اب ان کی تقرری کے امکان کو رد کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے خزانچی اور سلیکشن پینل کے رکن این سری نواسن کے مطابق ہفتے کو وہ گراہم فورڈ اور ایک غیر ملکی کوچ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

گراہم فورڈ نے سنہ 1999 سے سنہ 2001 تک جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی اور اس دوران جنوبی افریقی ٹیم گیارہ میں سے نو سیریز میں فاتح رہی تھی۔ وہ آج کل انگلش کاؤنٹی کینٹ سے منسلک ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری نرنجن شاہ کا کہنا تھا کہ ’ڈیو واٹمور کے ٹیم کے نئے کوچ بننے کے امکانات زیادہ ہیں‘۔ ڈیو واٹمور نے اس برس 29 مئی کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفی دیا ہے اور ان کا نام پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بھی خبروں میں ہے۔

2007 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پرگریگ چیپل نے کوچ کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش سیریز سے پہلے سابق کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا مینیجر بنایا گیا تھا۔

کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ایک بہتر کوچ کے علاوہ بہتر نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے تا کہ ٹیم میں نیا جوش ہو اور وہ بین الاقوامی سیریز جیتنے میں کامیاب ہو۔ حالانکہ بعض سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بورڈ کو غیر ملکی کو نہیں بلکہ کسی ہندوستانی کو ٹیم کا کوچ بنانا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد