کرکٹ کوچ، لاسن بھی امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے سابق تیز رفتار بالر جیف لاسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرکٹ کی دنیا کا سب سے اہم کام ہے۔ لاسن ان تین امیدوار میں شامل ہیں جو باب وولمر کے انتقال کے بعد پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنےکے خواہشمند ہیں۔ لاسن کا سوموار کو بھوربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انٹرویو بھی کیا تھا۔ لاسن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جب اچھا کھیلتی ہے تو بے پناہ متاثر کرتی ہے لیکن جب برا کھلتی تو انتہائی مایوس کن ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس ہفتے ٹیم کے کوچ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے رچرڈ ڈون کا انٹرویو گزشتہ ہفتے کر چکے ہیں جبکہ بدھ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کا انٹرویوکرنے والے ہیں۔ لاسن نے کہا کہ وہ ابتداء میں جب ان سے رابطہ کیا گیا تو وہ کچھ ہچکچاہٹ کا شکار تھے اور اس وقت باب وولمر کی موت کیک تحقیقات بھی چل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ انہوں نے وولمر کی موت کوقدرتی قرار دیے جانے کے بعد اپنا ذہن تبدیل کیا۔ باب وولمر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا وولمر سے ان کی نو سال قبل ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وولمر ایک اچھے کوچ ہونے کے علاوہ ایک اچھا انسان بھی تھے اور کرکٹ کی دنیا میں ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا ان کے لیے اعزاز اور بڑے فخر کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل بہت روش ہے اور اس وجہ سے وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’جدید‘ کوچ چاہیے: نسیم اشرف28 May, 2007 | کھیل ’پاکستان کو کوچ کی ضرورت ہے‘28 May, 2007 | کھیل کوچ: جیف لاسن بھی امیدواروں میں05 June, 2007 | کھیل گراہم فورڈ، بھارت کے نئےکوچ 10 June, 2007 | کھیل انڈیا: کوچ اور اب منیجر کے مسائل16 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||