BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 June, 2007, 09:56 GMT 14:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوچ: جیف لاسن بھی امیدواروں میں

جیف لاسن
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی ان افراد میں شامل ہوگئے ہیں جو نئے کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظروں میں ہیں۔

49 سالہ جیف لاسن نے اسیّ کے عشرے میں46 ٹیسٹ اور79 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کی تھی۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطے کے بعد اس بارے میں غور کر رہے ہیں۔

باب وولمر کی موت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کوچ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار دے چکا ہے اور متعدد درخواستوں میں سے چند کا انتخاب کرکے وہ جلد ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تقرری کرنے والا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ بننے کے خواہشمند خصوصاً غیرملکی افراد کے نام نہیں بتائے ہیں تاہم ذرائع ابلاغ میں جو نام سامنے آئے ہیں ان میں لیسٹرشائر کے ٹم بون، ویسٹ انڈین جمی ایڈمز اور راجر ہارپر قابل ذکر ہیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق نیوزی لینڈر کوچ جان رائٹ میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کا نام بھی سامنے آیا لیکن واٹمور بھارتی ٹیم کا کوچ بننے میں زیادہ دلچسپی رکھے ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے سابق آسٹریلوی کوچ اسٹیو رکسن بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے کوچ بننے کے معاملے پر بات کی ہے لیکن وہ اس مرحلے پر کوئی فیصلہ نہیں کرپا رہے ہیں انہیں اس بات کا انتظار ہے کہ باب وولمر کی موت کی تحقیقات کا کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف یہ واضح کرچکے ہیں کہ نئے کوچ کے لیے وہ کسی بڑے نام کی تلاش میں نہیں ہیں۔ کوچ وہ ہونا چاہیے جو عصرحاضر کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاسکے۔

ورلڈ کپ کے بعد بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے کوچز یا تو اپنا معاہدہ پورا کرچکے ہیں یا انہیں خراب کارکردگی پر عہدہ چھوڑنا پڑا جبکہ پاکستانی کوچ باب وولمر زندگی سے ہی ہاتھ دھوبیٹھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد