BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 April, 2007, 14:51 GMT 19:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے کرکٹ کوچ کے لیے اشتہار

کرکٹ ٹیم
بورڈ نے پہلے کہا تھا کہ صرف پاکستانی کوچ مقرر کیا تھا لیکن پھر یہ شرط ہٹا دی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار جاری کردیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ بورڈ نے کوچ کی براہ راست تقرری کرنے کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ تلاش کرنے کے لیے اشتہار کا سہارا لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار میں لکھا ہے کہ یہ تقرری جون2007 سے دوسال کے لیے ہوگی۔

پاکستان بورڈ کا اشتہار
نئے کوچ کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیول تھری کوچنگ کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دیگر شرائط میں ان کا کرکٹ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے جس میں کمپیوٹر سے آگاہی اور کوچنگ کی جدید تیکنیک قابل ذکر ہیں۔

اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیا کوچ گیم پلان تیار کرے گا اور سلیکشن کمیٹی اور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر کے ساتھ کام کرے گا، کوچنگ کے سیمینار اور ورکشاپ کی نگرانی کرےگا اور وڈیو ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی اور حریف ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لےگا۔ اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیا کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام آپریشنل معاملات کی رازوں کی پاسداری کرے گا۔

سابق کوچ باب وولمر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے حال ہی میں اپنے ایک بیان کہا تھا کہ نیا کوچ پاکستانی ہوگا لیکن بعد میں انہوں نے یہ شرط ہٹا دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ کے اشتہار کے بارے میں آئی سی سی کو بھی مطلع کردیا ہے تاہم ابھی تک یہ اشتہار پاکستانی اخبارات کی زینت نہیں بنا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جان رائٹ بھی کچھ عرصہ قبل پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر جان رائٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار نے رابطہ بھی کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد