BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 08:52 GMT 13:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وولمر کے قتل کی تحقیقات ملتوی
باب وولمر (فائل فوٹو)
باب وولمر اٹھارہ مارچ کو کنگسٹن ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے قتل کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات کسی ’اہم پیش رفت‘ کے بعد ملتوی کردی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ وولمر اٹھارہ مارچ کو کنگسٹن ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس سے ایک دن قبل پاکستان کی ٹیم آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

سرکاری سطح پر کی جانی والی تحقیقات کے لیے 23 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر پہلے سے جاری تفتیش سے حاصل ہونے والے خفیہ نتائج کے بعد سرکاری تحقیقات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

جمیکا کی وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیق کرنے والے افسر کو بتایا گیا ہے کہ وولمر کے قتل کے حوالے سے حال ہی میں بڑی ’اہم پیش رفت‘ سامنے آئی ہے۔ وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ وولمر کے قتل کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے نتیجہ کے طور پر سامنے آنے والی اس اہم پیش رفت کو پوری طرح سے سامنے آنے میں ابھی وقت لگے گا۔

وزرات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئی ’پیش رفت‘ کے نتائج اس بات کو واضح کریں گے کہ آیا قتل کی سرکاری سطح پر کی جانے والی تحقیقات کو کسی خاص وقت تک روک دیا جائے یا نہیں۔

یہ قیاس ہے کہ انگلینڈ کے سابق بیسٹمین کو گلا گھونٹ کرہلاک کیا گیا ہے۔

وولمر کے قتل کی تفتیش پر معمور پولیس نے سی سی ٹی وی امیجز مزید غور کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیجے ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے چار پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم قتل کی تحقیقات میں معاونت کے لیے اس وقت جمیکا میں موجود ہے۔ جمیکن حکام نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے قتل کی تحقیقات میں معاونت کی باقاعدہ درخواست کی تھی۔

پاکستان بھی اپنے ایک سینئر پولیس اہلکار زبیر محمود کو اس سلسلے میں جمیکا بھیج چکا ہے۔ زبیر محمود امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اور باقی دیگر افسران جمیکن حکومت کی درخواست پر آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انٹرپول کے دو ماہرین بھی قتل کی تحقیقات میں جمیکن حکام کی مدد کر رہے ہیں۔

جمیکا کے ڈپٹی پولیس چیف کمشنر مارک شیلڈ نے بتایا ہے کہ غیرملکی افسران کی تحقیقات اور وولمر کے ڈی این اے کے تجزیے سے ان مفروضوں کی جانچ میں مدد ملے گی کہ آیا وولمر کو گلہ گھونٹے سے قبل زہر دیا گیا تھا یا نہیں۔

’مشکل میچ ہوگا‘
آئرلینڈ کو کمزور ٹیم نہ سمجھیں: باب وولمر
وولمر’آخری انٹرویو‘
’سمجھ نہیں آرہا پاکستانی عوام کو کیا جواب دوں‘
کوچ باب وولمروولمر کی یاد میں
دعائیہ تقریب میں سینکڑوں کی شرکت
باب کی یاد میں
تعزیتی تقریب کی تصاویر
جل وولمربیوہ کی اپیل
’باب وولمر کی ای میلز عام نہ کی جائیں‘
مقابلے پسِ منظر میں
ورلڈ کپ وولمر’قتل‘ کے پیچھے چھپ گیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد