’وولمر کا مقصد پیسہ کمانا تھا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ سابق کوچ باب وولمر کو جیت یا ہار سے نہیں بلکہ اپنی ملازمت سے دلچسپی تھی اور ان کا مقصد صرف اور صرف پیسہ کمانا تھا۔ عبدالرزاق نے باب وولمر پر یہ کڑی تنقید ایک خلیجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کی ہے۔اب تک سابق ٹیسٹ کرکٹرز باب وولمر کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن اس کی شدت بھی وولمر کی موت کے بعد کم ہوچکی ہے۔ عبدالرزاق پہلے موجودہ کرکٹر ہیں جنہوں نے وولمر کی موت کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وولمر کوچ نہیں تھے بلکہ انہیں صرف اپنی ملازمت اور تنخواہ سے دلچسپی تھی۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ اگرچہ یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ وہ وولمر کے بارے میں اس طرح کے خیالات کا اظہار کریں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے کہے ہوئے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے۔ عبدالرزاق نے جو ان فٹ ہوجانے کے سبب ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے کہا کہ باب وولمر ایک چالاک شخص تھے جنہیں پتہ تھا کہ وقت کس طرح گزارنا ہے۔ عبدالرزاق نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ وولمر ذہین برطانوی تھے۔ بظاہر وہ خود کو ایک ایشیائی کے طور پر پیش کرتے تھے لیکن درحقیقت انہیں جیت یا ہار سے زیادہ اپنی ملازمت سے دلچسپی رہی۔ ان کی موجودگی سے ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ عبدالرزاق نے چار سال قبل ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رچرڈ پائی بس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوچ نہیں ایک ٹرینر تھے جنہوں نے چالاکی سے کوچ کا عہدہ حاصل کیا۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی کوچز کے تجربات ناکام ہوچکے ہیں لہذا اب ٹیم کو غیرملکی نہیں بلکہ مقامی کوچ کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں وولمر باپ جیسے تھے: یونس خان26 March, 2007 | کھیل وولمر کی یاد میں لاہور میں تقریب31 March, 2007 | کھیل ’میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد‘05 April, 2007 | کھیل کوچ باب وولمر انتقال کرگئے19 March, 2007 | کھیل وولمرقتل: رپورٹ پولیس کے پاس15 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||