وولمرقتل: رپورٹ پولیس کے پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا میں پاکستانی کرکٹ کوچ باب وولمر کے قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہ رپورٹ مل گئی ہے جس میں زہر کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ باب وولمر 18 مارچ کو کنگسٹن کے پیگیسز ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اس سے ایک روز قبل ہی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ سے ہار گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں زہر کے اثرات کا پتہ لگانے والی رپورٹ تو مل گئی ہے لیکن یہ رپورٹ عام نہیں کی جائے گی۔ خیال ہے کہ باب وولمر کو گلا گھوٹ کر مارا گیا ہے ان کی لاش ابھی جمیکا میں ہی رکھی ہوئی ہے۔ اس قتل کی تحقیقات کے سربراہ اور ڈپٹی پولیس کمشنر مارک شیلڈُز نے کہا کہ ابھی اس رپورٹ پر مزید غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’اس وقت اس مسئلے پر اس سے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ہوگا‘۔ | اسی بارے میں ’وولمر کی ای میلز عام نہ کی جائیں‘06 April, 2007 | کھیل ’تاحال کوئی شک سے خارج نہیں‘26 March, 2007 | کھیل وولمر’قتل‘:ورلڈ کپ پسِ منظر میں 26 March, 2007 | کھیل وولمر کیس: تفتیش میں مدد کی اپیل28 March, 2007 | کھیل وولمر قتل:’تحقیقات پر پورا اعتماد ہے‘27 March, 2007 | کھیل ’میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد‘05 April, 2007 | کھیل ’تفتیش میں وقت لگ سکتا ہے‘27 March, 2007 | کھیل افسران منگل کو جمیکا جائیں گے02 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||