BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 May, 2007, 15:41 GMT 20:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میاں داد کو کوچ بنائیں: عامر سہیل

جاوید میاں داد کھلاڑیوں کی ذہنیت اور ثقافت سمجھتے ہیں: عامر سہیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنگ بیٹسمین عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بغیر وقت ضائع کیے جاوید میاں داد کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دینا چاہیے۔

پاکستان کی ٹیم کے ایک اور سابق کپتان رمیض راجہ کے اس بیان کے بعد کہ پاکستان کی ٹیم کو کوچ کی ضرورت نہیں، کرکٹ حلقوں میں یہ بحث چھڑ چکی ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو کوچ چاہیے یا نہیں۔

عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو کوچ کی بہت ضرورت ہے کیوں کہ یہ ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس ٹیم کا کپتان بھی نوجوان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے غیرملکی کوچ کا تجربہ پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم کے اکثر کھلاڑی انگریزی زبان نہیں سمجھتے، ان کی انگریزی بولنے والا کوچ تربیت نہیں کر سکتا۔ جب کسی کو کسی کی بات ہی سمجھ میں نہ آئے تو وہ کیسے سیکھ سکتا ہے۔

عامر سہیل کے مطابق وہ اسی لیے جاوید میاں داد کو کوچ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید ایک عظیم کرکٹر ہیں اور سن 2004 میں ان کی کوچنگ میں ٹیم بہتر ہو رہی تھی اور اس وقت انہیں ہٹا کر باب وولمر کو کوچ بنانا ایک بڑی غلطی تھی جس کا خمیازہ پاکستان کی ٹیم کو بھگتنا پڑا۔

لیپ ٹاپ والے کوچ۔۔۔۔
 عامر سہیل نے جدید اور لیپ ٹاپ والے کوچ رکھنے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو وہ کوچ سکھا سکتا ہے جس کے پاس کرکٹ کا دماغ ہو اور لیپ ٹاپ والے کوچ کا تو پہلے ہی تجربہ کیا جا چکا ہے جو لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہے اس کے دماغ میں کچھ نہیں ہوتا اور جس کے دماغ میں کرکٹ ہو اسے لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں۔
عامر سہیل کے نزدیک یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی کوچ رکھنے سے ٹیم میں اندرونی جھگڑے اور مسائل پیدا ہوتے ہیں، اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو کرکٹ بورڈ کو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب جاوید میاں داد کوچ تھے تو کچھ کرکٹ سے وابستہ لوگوں نے حسد کے سبب کھلاڑیوں کو ان کے خلاف اکسایا لیکن اب کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ خود کو مضبوط کرے اور پلیئر پاور کو ختم کرے۔

عامر سہیل نے جدید اور لیپ ٹاپ والے کوچ رکھنے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو وہ کوچ سکھا سکتا ہے جس کے پاس کرکٹ کا دماغ ہو اور لیپ ٹاپ والے کوچ کا تو پہلے ہی تجربہ کیا جا چکا ہے جو لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہے اس کے دماغ میں کچھ نہیں ہوتا اور جس کے دماغ میں کرکٹ ہو اسے لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کو پاکستان بلانے کی کرکٹ بورڈ کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ واٹمور نے چار سالوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوئی قابل ذکر بہتری پیدا نہیں کی اور پاکستان کی ٹیم بھی تقریبا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ان کا تجربہ زیادہ نہیں، ان کے لیے ایسا کوچ چاہیے جو ان کھلاڑیوں کی ذہنیت اور ثقافت سے واقف ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے برعکس اکثر بھارتی کھلاڑی انگریزی زبان سمجھتے ہیں اور ان کے لیے غیرملکی کوچ کو رکھا جا سکتا ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ وہ گاہے بگاہے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سلمان بٹ نے ان سے رہنمائی لی ’جس کا اسے فائدہ بھی ہوا، اس نے سکور کیا لیکن میں پاکستان کی ٹیم کی کوچنگ نہیں کرنا چاہتا۔‘ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ کرکٹ کے ارباب اختیار کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں۔ ’جنہیں یہ نہیں معلوم کہ کوچ کے کام کے لیے کن باتوں کا ہونا ضروری ہے ان کے ساتھ وہ کام کرنا نہیں چاہتے۔‘

کمیٹی بنا تماشا دیکھ
کیا رپورٹ سے گزرا ورلڈ کپ واپس آجائے گا؟
رِچرڈ پائبس کی اپیل
’پاکستان، کرکٹ کو نشانہ نہ بنائیں‘
انضمام الحقریکارڈ ساز انضمام
انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا
شعیب ملک جیت کے لیے
بالر زیادہ اہم ہوتے ہیں: شعیب ملک
چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرفسابق کرکٹرکوجواب
اشتہار پر تنقید مضحکہ خیز ہے: نسیم اشرف
جسٹس قیوم’وولمر کی موت‘
’میری محنت ضائع ہوگئی‘ جسٹس قیوم
پی جے میرمیر کا نیا انکشاف
مشتاق نےوولمر کو شراب کی بوتلیں دی تھیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد