پی جے میر کا نیا ’انکشاف‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اخبار میں چھپنے والی ایک خبر کے بعد کہ پاکستان کی ٹیم کے کوچ باب وولمر کی موت شراب کے ذریعے دیے جانے والے زہر سے ہوئی، عالمی کپ میں پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر پی جے میر نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر انکشاف کیا کہ باب وولمر کی موت سے پہلے مشتاق احمد نے انہیں دو شراب کی بوتلیں دی تھیں اور پی جے میر کے بقول یہ شراب کی بوتلیں مشتاق احمد کو کسی نے تحفے میں دی تھیں۔ پی جے میر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اس تمام واقعے کے بارے میں انہیں پاکستان کی ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے بتایا تھا۔
پاکستان کی ٹیم کے مینیجر طلعت علی سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی کسی بات کا کوئی علم نہیں۔ انہیں کسی نے فون پر بتایا ہے کہ پی جے میر نے ایسی کوئی بات ٹی وی پر کہی ہے۔ وہ پی جے میر سے بات کریں گے کہ انہوں نے کس حوالے سے ان کا نام لیا ہے۔ طلعت علی کا کہنا تھا یہ پی جے میر کا اپنا ذاتی بیان ہے وہ اس پر کیا کہہ سکتے ہیں۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ باب وولمر کے کیس میں ہونے والی نئی پیش رفت کے سلسلے میں پی سی بی اور جمیکا کی پولیس کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پی سی بی کے مطابق اس سلسلے میس جمیکن پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جلد مکمل کر لی جائیں گی۔‘ عالمی کپ میں پاکستان کی آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کوچ باب وولمر کی موت اور قتل کی خبروں سے پہلے ہی پاکستان کے کرکٹ کے حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اب پی جے میر کے اس نئے انکشاف کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ |
اسی بارے میں وولمر فوٹیج، ٹی وی چینلز کو نوٹس08 May, 2007 | کھیل وولمرکیس: رپورٹ وزارت داخلہ میں 07 May, 2007 | کھیل وولمر کی آخری رسومات05 May, 2007 | کھیل ’باب وولمر کو پہلے زہر دیا گیا‘29 April, 2007 | کھیل وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ19 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||