واٹمور پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ڈیو واٹمور سے اس بارے میں بات چیت ہوئی ہے لیکن حتمی فیصلہ پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس سلسلے میں جمیکن پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔ باب وولمر کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کوچ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار بھی دے چکا ہے اور ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہےکہ اس ضمن میں متعدد کوچز نے خواہش ظاہر کی ہے۔ ڈیو واٹمور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اپنا معاہدہ مکمل کرچکے ہیں تاہم بھارت کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان کی آخری ذمہ داری ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران واٹمور نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ گریگ چیپل کی جگہ خالی ہونے پر بھارت کا کوچ بننا چاہتے ہیں جس پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور اسے بنگلہ دیشی ٹیم کا مورال متاثر کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے پہلے مرحلے سے بھارت کو باہر کر دینے کے بعد سپرایٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ 53 سالہ ڈیو واٹمور کا تعلق سری لنکا سے ہے لیکن انہوں نے آسٹریلیا نقل مکانی کے بعد ایک ون ڈے اور سات ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ سری لنکا کے کوچ بنے۔ وہ 1996 ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کوچ تھے۔ وہ2003 میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ بنے تھے۔ | اسی بارے میں وولمرکیس: رپورٹ وزارت داخلہ میں 07 May, 2007 | کھیل نسیم اشرف: کرکٹر کی تنقید کا جواب07 May, 2007 | کھیل جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے: شعیب06 May, 2007 | کھیل پاکستانی ایتھلیٹس دنیا سے پیچھے04 May, 2007 | کھیل ’باب وولمر کو پہلے زہر دیا گیا‘29 April, 2007 | کھیل ’وولمر کو سانپ کا زہر نہیں دیا گیا‘27 April, 2007 | کھیل بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری07 April, 2007 | کھیل کرکٹ انکوائری: کمیٹی بنا تماشا دیکھ 04 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||