گراہم فورڈ، بھارت کے نئےکوچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی سی سی آئی نےگراہم فورڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ منتخب کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کے نام کا اعلان سنیچر کو رات گئے کیا۔ بی سی سی آئی کے ترجمان این سرینواسن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گراہم فورڈ کو ایک برس کے لیے ٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا ہے۔این سرینواسن کے مطابق’فورڈ ہمیں اگلے ہفتے یہ بتائیں گے کہ وہ اپنا نیا عہدہ کب سے سنبھالیں گے‘۔ نئے کوچ کے انتخاب کے لیے بی سی سی آئی کی سات رکنی ٹیم کا اجلاس چنئی میں ہوا تھا جہاں کوچ کے عہدے کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق کوچ گراہم فورڈ اور انگلینڈ کے سابق آف سپنر جان ایمبری کے نام زیرِ غور آئے۔ دونوں امیدواروں کو بورڈ کے سامنے پریزنٹیشن کے لیے دعوت دی گئی تھی اور اس مرحلے کے بعدگراہم فورڈ کا انتخاب کیا گیا۔ اب گیارہ جون کو کرکٹ بورڈ کی ایک میٹنگ متوقع ہے جس میں گراہم فورڈ کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دی جائےگی۔ گراہم فورڈ نیوزی لینڈ کے جان رائٹ اور آسٹریلیا کےگریگ چیپل کے بعد بھارتی ٹیم کے تیسرے غیر ملکی کوچ ہوں گے۔ اس حوالے سے ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ انشومن گائیکواڈ کا کہنا ہے’بی سی سی آئي ہمیشہ ایک غیر ملکی کوچ چاہتا تھا۔ کوچ کے عہدے کے لیے سب سے اہم دعویدارگراہم فورڈ اور جان ایمبری ہی تھے۔گراہم فورڈ جان ایمبری سے بہتر اس لیے ہیں کہ وہ ایک بین الاقوامی کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جان ایمبری کے پاس ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے‘۔ کھیلوں کے تجزیہ کار پردیپ میگزین کا کہنا ہے’ہندوستانی ٹیم کو اس وقت ایک ایسے کوچ کی ضرورت ہے جو ٹیم کو واپس بہتر فارم میں لانے میں کامیاب ہو۔گراہم فورڈ ایک تجربہ کار کوچ ہیں‘۔ گراہم فورڈ فی الحال کینٹ کاؤنٹی سے منسلک ہیں۔ اس سے پہلے وہ 1999 سے 2001 تک جنوبی افریقہ کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 11 میں سے نو سیریز جیتی ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم کے کوچ گریگ چیپل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے سابق کھلاڑی روی شاستری کو ٹیم کا مینیجر، وینکٹیش پرساد کو بالنگ کوچ جبکہ رابن سنگھ کو فیلڈنگ کوچ بنایاگیا تھا۔ | اسی بارے میں بھارتی کوچ: گراہم فورڈ کا نام زیرِغور04 June, 2007 | کھیل گریگ چیپل کے بعد کون؟04 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||