BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

شعیب اختر
شعیب اختر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلا تھا
فاسٹ بولر شعیب اختر فٹ ہوکر ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ صلاح الدین صلو کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ہفتے کو بھوربن میں اعلان کردہ پندرہ رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شعیب اختر کو شامل کرلیا ہے۔ یہ ٹیم یکم جولائی کو گلاسگو میں سکاٹ لینڈ اور تین جولائی کو بھارت کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لئے منتخب کی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کو انہوں نے ایبٹ آباد کے تربیتی کیمپ میں بولنگ کرتے دیکھا ہے اور وہ مکمل فٹ ہیں۔

فٹنس اور ڈوپنگ کے مسائل میں گھرے ہوئے 31 سالہ شعیب اختر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلا تھا جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کھیلے تھے۔

شعیب اختر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے تھے لیکن ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانگی سے کچھ ہی دیر قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اور محمد آصف کو یہ کہہ کر ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا کہ وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ ٹیم سے ان کی اچانک علیحدگی کا سبب کرکٹ کے بعض حلقوں نےفٹنس کے بجائے ڈوپنگ قرار دیا تھا۔

شعیب اختر نے133 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں208 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔43 ٹیسٹ میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد169 ہے۔

شعیب اختر ایفروایشین کپ میں کھیلنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے انہیں بھارت جاکر افریقن الیون کے خلاف ایشین الیون کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی۔

ٹیم کا اعلان نائب کپتان کے بغیر
پاکستانی ٹیم کا اعلان نائب کپتان کے بغیر کیا گیا ہے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں نئے نائب کپتان کی منظوری دی جائے گی

مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان جو ورلڈ کپ کے بعد کاؤنٹی مصروفیات کے سبب سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والی ون ڈے سیریز نہیں کھیلے تھے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کرنے کے بعد ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

سلیکٹرز نے ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کے دو کھلاڑیوں محمد حفیظ اور نجف شاہ کو ڈراپ کردیا ہے۔ آل راؤنڈر فواد عالم سلیکٹرز کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کا اعلان نائب کپتان کے بغیر کیا گیا ہے۔ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں نئے نائب کپتان کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے محمد آصف کو نائب کپتان بنایا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں شعیب ملک ( کپتان ) سلمان بٹ، یاسرحمید، عمران نذیر، یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل، عمرگل، محمد سمیع، شعیب اختر، راؤ افتخار اور محمد آصف۔

اسی بارے میں
شعیب اختر، محمد آصف بری
05 December, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد