کالنگوڈ انگلینڈ کے نئے کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مایہ ناز آل راؤنڈر پال کالنگوڈ کو انگلینڈ کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جس میں کئی نئے چہرے شامل ہیں۔ کالنگوڈ یہ ذمہ داری مائکل وان کی جگہ سنبھال رہے ہیں۔ وان نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے خراب ریکارڈ کے پس منظر میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وان اور مڈل آرڈر کے بیٹسمین اینڈریو سٹراؤس کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ڈمٹری میسکریناس اور جوناتھن ٹراٹ کو دی گئی ہے جو اپنے بین الاقوامی کریر کا آغاز کر رہے ہیں۔ عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیم میں کل سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لیکن اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ کھلاڑی اس سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی درخواست کرنے والے کھلاڑیوں میں اینڈریو فلنٹاف، ساجد محمود، مارکس ٹریسکاتھک اور روی بوپارہ شامل ہیں۔ کالنگوڈ کا پہلا چیلنج ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہوگی جو آئندہ ہفتے شروع ہور ہی ہے۔ وسیٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز اٹھائس جون کو بیس بیس اوروں کے میچ سے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے چئر مین ڈیوڈ گریونی نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے تجربے کی وجہ سے کالنگوڈ بہت اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔ اس اعلان سے قبل کالنگوڈ نے بی بی سی سے بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ’ مجھے کپتانی کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، مجھے بہت جلدی سیکھنا ہوگا۔‘ کالنگوڈ کا خیال ہے کہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانے کا تجربہ کامیاب رہے گا۔ |
اسی بارے میں مونٹی کی دس وکٹیں،انگلینڈ فاتح11 June, 2007 | کھیل کیون پیٹرسن کا کپتانی سے انکار21 June, 2007 | کھیل مائیکل وان ایک بار پھر کپتان07 January, 2007 | کھیل کرکٹ کی دنیا میں نام کی خواہش07 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||