ٹوئنٹی ٹوئنٹی دھونی کی قیادت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مہندر سنگھ دھونی کو بھارتیہ ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے اوریووراج ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ دھواں دار بلے باز ویریندر سہواک ، آف سپنر ہر بھجن سنگھ اور تیزگیند باز اجیت اگرکر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔منگل کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ستمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ راہل دراوڑ ، سوربھ گانگولی اور سچن تندولکر پہلے ہی اس مقابلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ان کے علاوہ ظہیر خان بھی پہلے ہی سلیکشن کمیٹی کو اس ٹورنا منٹ میں نہ کھیلنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کر چکے تھے اس لیے ان کا بھی انتخاب نہیں کیا گیا۔ ٹیم میں تیز بالرعرفان پٹھان اور ان کےبھائی یوسف پٹھان کو بھی جگہ ملی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسرکر نےجو اس وقت ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں کمیٹی کے دوسرے ارکان سے ٹیلی فون پر رابطے کے ذریعے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام ہیں: مہندر سنگھ دھونی، یوراج سنگھ، رابن اتھپّا، ویریندر سہواگ، دنیش کارتک، روہت شرما،گوتم گمبھیر، یوسف پٹھان، رودر پرتاپ سنگھ، عرفان پٹھان، اجیت اگر کر، سنت کمارنشری سنت، جوگندر شرما، پیوش چاولہ اور ہر بھجن سنگھ۔ | اسی بارے میں بیلفاسٹ:انڈیا نے سیریز جیت لی01 July, 2007 | کھیل دھونی نے پاکستان کی دھنائی کر دی05 April, 2005 | کھیل انڈیا ون ڈے سیریز جیت گیا12 May, 2007 | کھیل ’شعیب بلاشبہ بہت تیز بالر ہے‘24 January, 2006 | کھیل سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل بھارت: سنبھلنےکی کوشش، چار آؤٹ15 April, 2005 | کھیل آفریدی سنچری کے قریب15 April, 2005 | کھیل ٹھیک گیندیں کرو ورنہ سہواگ ۔۔۔ 08 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||