BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: سنبھلنےکی کوشش، چار آؤٹ
تندولکر اور سہواگ
تندولکر اور سہواگ میں سے کوئی بھی نہیں چل سکا
پاکستان اور بھارت کے درمیان کانپور میں ہونے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں تیس اوور مکمل ہو چکے ہیں اور بھارت کے بلے باز ٹیم کو مشکل حالات سے سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے 140 رنز بنا لیے ہیں۔

اس وقت محمد کیف اور راہول ڈراوڈ کھیل رہے ہیں اور تمام ذمہ داری کپتان ڈراوڈ پر ہے۔

جمعہ کی صبح میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی بولر نوید الحسن نے تباہی مچا دی اور بھارت کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

میچ کے ستروویں اوور میں جب سکور 59 پر پہنچا تو یوراج سنگھ بھی 18 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

بھارت کی طرف سے وریندر سہواگ اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف تیسرے اوور میں ہی نوید الحسن نے سچن تندولکر کو ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ کامران اکمل نے لیا۔ میچ کے پانچویں اوور میں نوید الحسن نے سہواگ کو پانچ کے سکور پر آؤٹ کیا۔ اس وقت بھارت کا مجموعی سکور گیارہ تھا۔

لیکن ساتویں اوور کی آخری گیند پر یونس خان نے نوید کی ہی گیند پر دھونی کا کیچ پکڑ کر بھارت کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ دھونی گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے نوید اور افتخار انجم نے بولنگ کا آغاز کیا۔

بھارت کی ٹیم: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، ایم ایس دھونی، راہول ڈراوڈ (کپتان)، یوراج سنگھ، محمد کیف، ہربھجن سنگھ، دنیش مونگیا، ظہیر خان، بالاجی، انیل کمبلے۔

پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، شاہد آفریدی، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، کامران اکمل، یونس خان، افتخار انجم، نوید الحسن، ارشد خان۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد